Thursday , December 7 2023
Breaking News
Home / Featured / عبدالقدوس بزنجو کو پاکستان، بلوچوں، پختونوں کے مفاد میں فیصلے کا کہا: چودھری شجاعت حسین، آپ ہمارے پارٹی لیڈر ہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان

عبدالقدوس بزنجو کو پاکستان، بلوچوں، پختونوں کے مفاد میں فیصلے کا کہا: چودھری شجاعت حسین، آپ ہمارے پارٹی لیڈر ہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان

عزم، لگن اور جانفشانی سے کام کرنے پر انہیں مبارکباد دیتا ہوں، صدر پاکستان مسلم لیگ، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو

چیئرمین سینیٹ پہلی بار بلوچستان سے ہو گا، ہمیں 60 سینیٹرز کی حمایت حاصل ہے، آصف زرداری اور عمران خان کی حمایت کا شکریہ

لاہور/اسلام آباد(11مارچ2018) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے آزاد سینیٹروں کے ہمراہ اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور سینیٹ میں الیکشن کے حوالے سے اہم بات چیت کے علاوہ تمام سیاسی صورتحال سے متعلق اعتماد میں لیا۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ میں نے انہیں پہلے بھی کہا تھا کہ جو بھی فیصلہ کریں وہ پاکستان اور بلوچستان کے مفاد میں ہو اور آج بھی یہی کہا ہے کہ ان کا فیصلہ بلوچستان کے عوام اور پاکستان کے مفاد میں ہونا چاہئے، انہیں اس میں میری بھرپور حمایت حاصل ہو گی، مجھے امید ہے کہ بزنجو صاحب نے جو مشن رکھا ہے اس میں سب سے پہلے پاکستان کی سالمیت اور مفاد اور اس کے بعد بلوچوں اور پختونوں کے مفاد کو ہر مقام پر فوقیت حاصل ہو گی۔ وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین ہماری پارٹی کے لیڈر ہیں اور ان کے گھر ہمارا آنا جانا لگا رہتا ہے۔ اس موقع پر سینیٹر صادق سنجرانی، محمد بشارت راجہ، سعید الحسن مندوخیل، اجمل خان وزیر، سید دلاور عباس، سینیٹر احمد خان، جان جمالی، فرخ خان، آمنہ خانم اور ظفر بختاوری بھی موجود تھے۔ چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ گذشتہ چند دن سے ملک کی سیاسی صورتحال اور سینیٹ کے حوالے سے جو سیاسی جوڑ توڑ ہو رہا ہے اس میں بلوچستان کی سیاسی قیادت کو خصوصی اہمیت حاصل ہے، اس تمام صورتحال میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا جو کردار رہا ہے اور جس طرح انہوں نے بلوچستان کے عوام کی نمائندگی کی وہ ہر لحاظ سے قابل ستائش ہے، میں انہیں مبارکباد دیتا ہوں، وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو پچھلے دو ہفتہ سے جس جانفشانی، لگن اور کمٹمنٹ سے کام کر رہے ہیں اس کی ہم سب کو تائید کرنی چاہئے۔ وزیراعلیٰ بزنجو کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو موقع ملنا چاہئے، انشاء اللہ پہلی بار چیئرمین سینیٹ بلوچستان کا ہو گا، ہمیں 60 سینیٹرز کی حمایت حاصل ہے، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل سے رابطہ میں ہیں، آزاد گروپ میں 6 سینیٹرز ہیں، عمران خان نے بھی کہا کہ ان کے 13 سینیٹرز ہمارے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی بلوچستان کے امیدوار کو سپورٹ کرنے کا کہا ہے، ہمیں مزید ووٹرز کی ضرورت ہے، بلوچستان کی ذمہ داری ہے کہ اپنے صوبے کے امیدوار کو کامیاب بنائے، بلوچستان کی جماعتوں کا یہ اقدام قابل عزت ہے۔ انہوں نے آصف علی زرداری، عمران خان اور بلاول بھٹو زرداری کا بلوچستان سے چیئرمین سینیٹ کی حمایت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کامیابی دلانے کی پوزیشن میں ہیں۔ چودھری شجاعت حسین اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے نوازشریف کو جوتا مارنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی سیاسی رہنما سے یہ حرکت اچھی بات نہیں ہے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *