چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی کی پی ٹی آئی کے قائدین پر چپل پھینکنے کی مذمت

یہ بری روایت نہیں پڑنی چاہئے جو ہماری روایات اور اقدارکے خلاف ہے

لاہور(13مارچ2018) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے ٹانڈہ گجرات میں پاکستان تحریک انصاف کے قائدین پر جوتا پھینکنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی حرکتیں ہماری روایات اور اقدار کا حصہ نہیں ہیں، یہ بری روایت نہیں پڑنی چاہئے اور اخلاقیات کے خلاف یہ عمل یہیں پر رک جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمل کسی کیلئے بھی اچھا نہیں ہے۔

Share