چودھری موسیٰ الٰہی کی دعوت ولیمہ، روضہ رسولﷺ کے کلیدبردار کی خصوصی دعا
March 17, 2018
Featured, News, Pictures, Urdu News
317 Views
چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی، وجاہت حسین، مونس الٰہی نے مہمانوں کا استقبال کیا، ہر شعبہ کی اہم شخصیات کی شرکت
لاہور(17مارچ2018) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی، چودھری شفاعت حسین کے بھتیجے اور چودھری وجاہت حسین کے صاحبزادے چودھری موسیٰ الٰہی کی یہاں دعوت ولیمہ میں روضہ ﷺ کے کلید بردار الشیخ نوری محمد احمد علی نے بھی خصوصی شرکت فرمائی اور نو بیاہتا جوڑے، فیملی، دعوت میں شریک تمام مہمانوں اور خاص طور پر پاکستان کی بقا، سلامتی اور استحکام کیلئے دعا کی۔ دعوت میں ہر شعبہ کی اہم شخصیات کے علاوہ خواص و عوام کی بڑی تعداد شریک تھی۔ چودھری شجاعت حسین کے علاوہ چودھری پرویزالٰہی، چودھری وجاہت حسین اور مونس الٰہی اپنے تمام خاندان کی طرف سے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے رہے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ آج ہمارے درمیان سرور کائنات ﷺ، آقائے دو جہاں، رحمت للعالمین، خاتم النبیین ﷺ کے روضہ مبارک کے کلید بردار جناب الشیخ نوری محمد احمد علی بھی موجود ہیں جو مدینہ منورہ سے خاص طور پر ہماری دعوت پر تشریف لائے ہیں، کل وہ ہمارے گھر بھی تشریف لائے، ہمارے ساتھ کھانا تناول فرمایا اور ہماری خوش بختی ہے کہ ہمارے لیے خصوصی دعا بھی فرمائی۔ انہوں نے کہا کہ الشیخ نوری محمد احمد علی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ان کے آباؤ اجداد آقائے دوجہاںﷺ کے خادم خاص حضرت بلال رضی اللہ عنہ کے بعد سے روضہ رسولﷺ کے کلید بردار چلے آ رہے ہیں، ان کو روضہ رسولﷺ کے اندر جانے کی سعادت حاصل ہوتی ہے اور وہ اپنے ہاتھوں سے روضہ مبارک کی خصوصی خدمت انجام دیتے ہیں، ہماری خوش قسمتی ہے کہ آج ہمیں ان کے ہاتھوں کو چومنے کی سعادت حاصل ہو رہی ہے۔ دعوت میں طارق بشیر چیمہ ایم این اے، چودھری ظہیرالدین، محمد بشارت راجہ، غلام احمد بلور، گوہر ایوب، راسخ الٰہی، شافع حسین، سالک حسین، میجر (ر) طاہر صادق، زین الٰہی، حافظ عمار یاسر، صمصام بخاری، آصف نکئی، وقاص موکل، امتیاز رانجھا، احمد یار ہراج، ابراہیم چودھری، رحمان نصیر، نصر اللہ وڑائچ، جی ایم سکندر، حسین الٰہی، ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی، منشا سندھو، مجیب الرحمن شامی، عمر شامی، عبداللہ یوسف، قمر حیات کاٹھیا، ذوالفقار پپن، میاں عمران مسعود، ناصر رمضان گجر، چودھری مبشر، ڈاکٹر اے آر خالد، ڈاکٹر زین علی بھٹی، چوھری مظہر نت، خاود حیات، چودھری ارشدنت، چودھری توصیف لیاقت، فاران احمد خان، چودھری ریاض، نادر دگل، عامر سعید راں، شیخ عمر اور دیگر رہنما بھی شریک تھے۔

