Monday , May 29 2023
Breaking News
Home / Featured / حکومت کا ہر قدم ملک اور عوام دشمن ہے، مہنگائی کا نیا طوفان لا رہے: چودھری پرویزالٰہی

حکومت کا ہر قدم ملک اور عوام دشمن ہے، مہنگائی کا نیا طوفان لا رہے: چودھری پرویزالٰہی

ن لیگی رہنما مخدوم اسد عباس پاکستان مسلم لیگ میں شامل، نواز، شہبازشریف عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے: میڈیا سے گفتگو

لاہور(22مارچ2018) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ حکومت کا ہر قدم ملک اور عوام دشمن ہے، ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان لا رہے ہیں۔ وہ یہاں اپنی رہائش گاہ پر ن لیگی رہنما اور پی پی 213 سے ٹکٹ ہولڈر مخدوم سید اسد عباس شاہ کی اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ مخدوم اسد عباس نے کہا کہ میرا جینا مرنا چودھری صاحبان کے ساتھ رہے گا، جنوبی پنجاب میں جتنے کام چودھری پرویزالٰہی کی حکومت کے دور میں ہوئے ان کی مثال نہیں ملتی۔ اس موقع پر صدر مسلم لیگ لاہور میاں منیر اور چودھری عابد جوتانہ بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ ن لیگ قومی یکجہتی، ملکی سلامتی اور معیشت کے خلاف نت نئے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز اور شہبازشریف جھوٹے پروپیگنڈے سے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے۔ انہوں نے سید اسد عباس شاہ کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہمارے ترقیاتی کام جہاں رک گئے تھے آنے والے دور میں وہیں سے آگے بڑھائیں گے اور جنوبی پنجاب کی محرومیاں ختم کریں گے، اپنے پچھلے دور کی طرح صحت، تعلیم اور مفاد عامہ میں ایسے کام کریں گے کہ ہر علاقے میں امن و خوشحالی اور ہر شعبہ میں ترقی ہو۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں میں ایسی سہولتیں ہونی چاہئیں کہ کسی کو باہر نہ جانا پڑے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *