Monday , May 29 2023
Breaking News
Home / News / چین کو پاکستانی عوام کا مفاد عزیز ہے، چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی کا چینی سفیر کو ظہرانہ

چین کو پاکستانی عوام کا مفاد عزیز ہے، چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی کا چینی سفیر کو ظہرانہ

پاک چین دوستی باعث فخر ہے، ایران، ترکی، بھارت، سپین سمیت متعدد غیرملکی سفارتکار، سابق جرنیل، طارق بشیر چیمہ، کامل علی آغا اور دیگر لیگی رہنما بھی شریک تھے

لاہور/اسلام آباد(یکم اپریل2018) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے چینی سفیر مسٹر جنگ یاؤ کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ چودھری شجاعت حسین نے اس موقع پر کہا کہ پاک چین دوستی باعث فخر ہے، چین نے پاکستانی عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے گرانقدر خدمات انجام دیں ہم چین کے ممنون ہیں، ہر مشکل وقت میں چین نے پاکستانی عوام کا ساتھ دیا اور پاک چین دوستی دنیا بھر کیلئے مثال بن گئی ہے۔ چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چین کو پاکستانی عوام کا مفاد بہت عزیز ہے، پاک چین اقتصادی راہداری کے ثمرات سے دونوں ملکوں کے عوام استفادہ کریں گے جبکہ پاکستان اور چین کے سٹریٹجک تعلقات خطے کے لوگوں کے مفاد میں ہیں۔ ظہرانہ میں مختلف ممالک کے سفارتکاروں نے بھی شرکت کی جن میں ہالینڈ، ترکی، بھارت، سپین، بحرین، ایران، انڈونیشیا، آذربائیجان، قازقستان، لیٹویا، پولینڈ، جمہوریہ چیک، نیپال بھی شامل ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ، کامل علی آغا، محمد بشارت راجہ، ریٹائرڈ جنرل احسان الحق، شاہد اقبال، اعجاز اعوان، ڈاکٹر خالد رانجھا، گوہر ایوب خان، اجمل خان وزیر، وجیہہ الزمان، محبوب اللہ جان، میاں عمران مسعود، ظفر بختاوری کے علاوہ دیگر مسلم لیگی رہنما اور سینئر اینکرز بھی تقریب میں شریک تھے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *