Monday , May 29 2023
Breaking News
Home / Featured / شہبازشریف نے پنجاب کے عوام سے ہمارے دور میں دی گئی سہولتیں بھی چھین لیں: چودھری پرویزالٰہی

شہبازشریف نے پنجاب کے عوام سے ہمارے دور میں دی گئی سہولتیں بھی چھین لیں: چودھری پرویزالٰہی

عوام پاکستان مسلم لیگ کو ووٹ دے کر نااہل و بددیانت حکمرانوں کو سرپرائز دیں گے، ضلع ساہیوال کے سردار خالد محمود ڈوگر و دیگر شخصیات کی شمولیت پر گفتگو

لاہور(05اپریل2018) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ شہبازشریف نے پنجاب کے عوام کو مصائب و مشکلات اور احساس محرومی کے سوا کچھ نہیں دیا، انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ سرپرائز دے گی جس کی عوامی خدمات کے منصوبے آج بھی جاری ہیں اور عوام ان سے بھرپور فائدہ اٹھا رہی ہے۔ وہ ضلع ساہیوال کی معروف سیاسی شخصیت حافظ سردار خالد محمود ڈوگر کی دیگر شخصیات اور ساتھیوں کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر ملک حق نواز سنگلہ، ذوالفقار پپن، چودھری ذیشان سندھو، چودھری عرفان احسان، شیخ عمر، چودھری موسیٰ، قاضی احسان الحق بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ن لیگ نے ہمیشہ عوام کو دھوکہ دیا ہے، شہبازشریف نے پنجاب کی عوام کو کچھ نہیں دیا بلکہ غریب اور عام آدمی کو ہمارے دور میں دی گئی سہولتیں بھی چھین لیں، پورے پنجاب کا پیسہ لاہور میں نمائشی منصوبوں پر خرچ کر دیا گیا، ہسپتالوں و تعلیمی اداروں سمیت ہر شعبہ میں برا حال ہے، اس بار عوام ان کے جھانسے میں نہیں آئے گی، شریف خاندان کی کرپشن اور کمیشن کی داستانیں زبان زد عام، آئندہ الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ کو جوق در جوق ووٹ دے کر ان نااہل، بددیانت اور جھوٹے حکمرانوں کو سرپرائز دیں گے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *