Friday , August 12 2022
Breaking News
Home / Featured / چودھری شجاعت حسین کی کتاب ’’سچ تو یہ ہے‘‘ کی آج تقریب رونمائی میں وزیراعلیٰ بلوچستان مہمان خصوصی ہوں گے

چودھری شجاعت حسین کی کتاب ’’سچ تو یہ ہے‘‘ کی آج تقریب رونمائی میں وزیراعلیٰ بلوچستان مہمان خصوصی ہوں گے

چودھری پرویزالٰہی نے لاہور ایئرپورٹ پر میرعبدالقدوس بزنجو کا استقبال کیا

لاہور(09اپریل2018) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی خود نوشت ’’سچ تو یہ ہے‘‘ کی تقریب رونمائی آج منگل 10 اپریل کو یہاں منعقد ہو رہی ہے جس میں مہمان خصوصی پاکستان مسلم لیگ کے رہنما وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو ہوں گے جو پیر کی شام لاہور پہنچ گئے۔ پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ تقریب رونمائی میں ممتاز سیاستدان، دانشور، صحافی، اینکر اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات شرکت کریں گی۔ تقریب آواری ہوٹل میں 11 بجے صبح منعقد ہو گی اور مہانوں کو چودھری پرویزالٰہی کی جانب سے مدعو کیا گیا ہے۔

Check Also

PML CWC emergency meeting, Ch Shujat Hussain and Tariq Bashir Cheema were relieved from their posts

Under Article 118/119 of the party constitution, a committee has been established to hold elections …

Leave a Reply

Your email address will not be published.