Monday , May 29 2023
Breaking News
Home / Featured / ملک کی خدمت کیلئے ن لیگ کے مسلم لیگی پاکستان مسلم لیگ میں شامل ہو جائیں: چودھری پرویزالٰہی

ملک کی خدمت کیلئے ن لیگ کے مسلم لیگی پاکستان مسلم لیگ میں شامل ہو جائیں: چودھری پرویزالٰہی

عدلیہ اور فوج کے خلاف بولنا شریف خاندان والوں نے وطیرہ بنا رکھا ہے، ہر ادارہ کا بیڑہ غرق کر دیا، ساری توجہ انتقامی کارروائیوں پر رکھی

گندم کی فصل کے ساتھ ہی ن لیگی ٹھگ کسانوں کو لوٹنے کیلئے تیار بیٹھے ہیں، 10 سال میں عوام بار بار ہمارا دور یاد کرتے رہے: ورکرز سے خطاب

لاہور/گجرات(14اپریل2018) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ اگر ملک و قوم کی خدمت کا جذبہ ہے تو ن لیگ میں موجود مسلم لیگی پاکستان مسلم لیگ میں شامل ہوں جائیں۔ وہ گجرات میں ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے جس میں یوتھ، لیبر، بلدیاتی اور تاجر نمائندوں کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ اور فوج کے خلاف بولنا شریف خاندان نے وطیرہ بنا رکھا ہے، پچھلے 10 سال میں انہوں نے انتقامی کارروائیوں کے سوا کچھ نہیں کیا، ہر ادارہ کا بیڑہ غرق کر دیا، گندم کی فصل آنے والی ہے تو ن لیگی ٹھگ بھی کسانوں کو ٹولنے کیلئے تیار بیٹھے ہیں، عوام کی دعاؤں سے اب یہ اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں، ان کی وجہ سے سارے پنجاب کو ہمارے پانچ سالہ دور کی یاد بار بار آتی رہی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان کی رَگ رَگ سے واقف ہیں، ن لیگی ارکان اسمبلی ان کے خلاف بات نہیں کر سکتے۔ انہوں نے وزیرآباد کارڈیالوجی ہسپتال میرے نام کی تختی کی وجہ سے آپریشنل نہیں کیا جبکہ چیف جسٹس اورعمران خان نے بھی اپنے دوروں میں اسے چلانے پر زور دیا، ہسپتال چالو نہ ہونے سے ہونے والی بے شمار اموات کے ذمہ دار شہبازشریف ہیں، اپنے پانچ سالہ دور میں ہم نے 1122، فری تعلیم، ہیلتھ سمیت بہت سے عوامی فلاحی کام کیے جبکہ شہبازشریف کی اورنج ٹرین اور جنگلہ بس سروس سے چند افراد کے سوا کسی کو فائدہ نہیں ہوا، شہبازشریف کو یہی تکلیف ہے کہ پرویزالٰہی نے عام اور غریب آدمی کو سہولیات فراہم کرنے کا بیڑا اُٹھا رکھا ہے جبکہ انہوں نے ہر سکیم اور منصوبہ میں فنڈز ہڑپ کیے، اگر ہمیں دوبارہ موقع ملا تو پنجاب حقیقی معنوں میں ملک کا بڑا بھائی بن کر دکھائے گا، ہمارے خشک دریاؤں میں پانی ہو گا، نوازشریف کہتے ہیں کہ سات بندوں والا بلوچستان کا وزیراعلیٰ کیسے بن گیا، انہیں پتہ ہونا چاہئے کہ میں ایک ووٹ سے چیئرمین ضلع کونسل گجرات بنا تھا، نوازشریف نے پاک فوج کے خلاف پانچ بار اور عدلیہ کے خلاف تین بار لڑائی کی، باپ بیٹی اب بھی روزانہ عدلیہ اور فوج پر حملے کر رہے ہیں، ہماری ایسے متکبر اور کینہ پروروں سے کوئی ڈیل نہیں چل رہی، جس دن یہ سارے چلے جائیں گے ملک کی بہتری شروع ہو گی، یہ شریفوں کی نحوست کے آخری ایام ہیں، میرے دور حکومت میں پنجاب ایک سرپلس صوبہ تھا شہبازشریف نے اسے مقروض بنا دیا رہی سہی کسر اسحاق ڈار نے پوری کر دی اور معیشت برباد کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کو دیوالیہ پن کے قریب کھڑا کر دیا ہے، پنجاب میں گندم کی فصل تیار کھڑی جبکہ گودام ابھی پہلی فصل سے بھرے پڑے ہیں ریلوے ہو یا پی آئی اے ن لیگ نے تمام اداروں کا بیڑہ غرق کر دیا ہے، شہبازشریف نے جگہ جگہ قبضہ گروپ پیدا کر دئیے ہیں جونیئر افسروں کو سینئرز کی جگہ تعینات کر کے بیوروکریسی کو بھی بدظن کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس جماعت کا سربراہ نااہل ہو اس جماعت کا کیا مستقبل ہو سکتا ہے یہ آپ کو پتہ ہے۔ قبل ازیں چودھری پرویزالٰہی کا کارکنوں نے نہایت شاندار اور پرجوش استقبال کیا، ’’چودھری پرویزالٰہی گجرات کی آن گجرات کی شان‘‘ کے نعرے لگائے گئے۔ تاجر اتحاد گروپ کے چیئرمین عالمگیر عرف بوبی پہلوان نے گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر سید انور علی شاہ، میاں پرویز پگانوالہ، ملک افتخار، چودھری سجاد ایڈووکیٹ، چودھری ذوالفقار، اظہر صدیق، شیرافگن، تنویر بابر، عمران گورالہ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *