مسلم لیگی ذہن رکھنے والے مسلم لیگ کے جھنڈے تلے جمع ہوں: چودھری شجاعت حسین
April 30, 2018
Featured, News, Pictures, Urdu News
318 Views
پیر پگاڑا کی کوششیں ضرور رنگ لائیں گی، ن لیگ کی غلطیاں انہیں عوام سے دور کر رہی ہیں
ن لیگ پاکستانی اداروں پر تنقید کر کے ان میں تصادم کرانا چاہتی ہے، شیخ رشید کا چودھری شجاعت حسین کو ان کی کتاب پر خراج تحسین
لاہور(30اپریل2018) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید احمد نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر سالک حسین بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادیہ خیال کیا گیا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ن لیگ کی غلطیاں انہیں عوام سے دور کر رہی ہیں، پیر پگاڑا کی مسلم لیگیوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کی کوششیں ضرور رنگ لائیں گی اس میں تمام مسلم لیگی ذہن رکھنے والے افراد کو دعوت دیتا ہوں خواہ وہ کسی بھی پارٹی میں ہوں وہ سب آئیں اور مسلم لیگ کے جھنڈے تلے جمع ہوں۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے چودھری شجاعت حسین کی کتاب پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ سپریم کورٹ اور چیف جسٹس پر تنقید کر کے پاکستان کے اداروں میں تصادم کروانا چاہتی ہے، ن لیگ کی شخصی آمریت کو اب جانا ہو گا۔

