Tuesday , December 6 2022
Breaking News
Home / Featured / محنت کشوں کیلئے پاکستان مسلم لیگ نے ایسے کام کیے جو پاکستان میں پہلے نہیں ہوئے: چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی، مونس الٰہی

محنت کشوں کیلئے پاکستان مسلم لیگ نے ایسے کام کیے جو پاکستان میں پہلے نہیں ہوئے: چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی، مونس الٰہی

صنعتی اور زرعی مزدور ہماری پالیسیوں کے باعث خوشحال ہو رہے تھے، ان کیلئے مفت تعلیم، ادویات، 1122، لیبر کالونیاں اور علیحدہ سوشل سکیورٹی ہسپتال جیسی سہولیات فراہم کیں

پاکستان کی پہلی خاتون پائلٹ اور سول سوسائٹی کی اہم سرگرم خواتین کی پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت پر گفتگو اور یوم مئی کے موقع پر پیغامات

لاہور(یکم مئی2018) پاکستان مسلم لیگ نے محنت کشوں کیلئے مثالی اور تاریخی کام کیے اور آئندہ بھی کرے گی، پنجاب میں صنعتی اور زرعی مزدور ہماری پالیسیوں سے خوشحال ہو رہے تھے، ہماری حکومت نے انہیں مفت تعلیم، مفت ادویات، 1122، علیحدہ سوشل سکیورٹی ہسپتال، لیبر کالونیاں اور دیگر سہولتیں فراہم کیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے یوم مئی پر اپنے پیغامات کے علاوہ اپنی رہائش گاہ پر سول سوسائٹی کے وفد کی پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کے موقع پر کیا۔ وفد میں پاکستان کی پہلی خاتون پائلٹ شہناز لغاری، سردار سیف اللہ رند، طاہرہ بلوچ، ہادیہ، مریم اور میاں فیاض شامل تھے۔ اس موقع پر مسلم لیگی رہنما خدیجہ عمر ایم پی اے، سیدہ ماجدہ زیدی، سیدہ اسما شاہ، ثمرین تاج بھی موجود تھیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ملک کے مزدور و محنت کش طبقے کیلئے ہماری حکومت نے دن رات کام کیا، مزدوروں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے پہلے بھی قانون سازی کی اور آئندہ بھی کریں گے تاکہ محنت کش طبقے کو مزید ریلیف مل سکے۔

Check Also

CM Chaudhry Parvez Elahi writes to PM to release Health-Card Program funds

LAHORE, Dec 05: Chief Minister Punjab Chaudhry Parvez Elahi has written a letter to Prime …

Leave a Reply

Your email address will not be published.