Tuesday , December 6 2022
Breaking News
Home / Featured / چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی کی احسن اقبال پر فائرنگ کی شدید مذمت، جلد صحت یابی کی دعا

چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی کی احسن اقبال پر فائرنگ کی شدید مذمت، جلد صحت یابی کی دعا

سیاست میں عدم برداشت اچھی روایت نہیں، معاملہ کی تہہ تک جایا جائے تاکہ مستقبل میں سیاسی ماحول کو خراب ہونے سے بچایا جا سکے

لاہور(06مئی2018) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر فائرنگ کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجرموں کو جلد از جلد قرار واقعی سزا دی جائے۔ انہوں نے مشترکہ بیان میں احسن اقبال پر نارووال میں فائرنگ کو نہایت افسوسناک واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ معاملہ کی تہہ تک جایا جائے تاکہ مستقبل میں سیاسی ماحول کو خراب ہونے سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے احسن اقبال کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں عدم برداشت اچھی روایت نہیں ہے۔

Check Also

CM Chaudhry Parvez Elahi writes to PM to release Health-Card Program funds

LAHORE, Dec 05: Chief Minister Punjab Chaudhry Parvez Elahi has written a letter to Prime …

Leave a Reply

Your email address will not be published.