Monday , May 29 2023
Breaking News
Home / Featured / نوازشریف کی ملک دشمنی نے ن لیگ کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا، وزیراعظم اور دیگر رہنما استعفے دیں: چودھری شجاعت حسین

نوازشریف کی ملک دشمنی نے ن لیگ کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا، وزیراعظم اور دیگر رہنما استعفے دیں: چودھری شجاعت حسین

قومی سلامتی کونسل کے فیصلوں پر وزیراعظم عمل کریں نوازشریف کی صفائی نہ دیں، کسی کی ذات نہیں قومی سلامتی کا مسئلہ ہے: میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد/لاہور(14مئی2018) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ نوازشریف بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، انہوں نے پوری جماعت کو ملک دشمنی کے جرم میں کٹہرے میں لا کھڑا کیا ہے، وزیراعظم اور دیگر رہنماؤں کو پارٹی سے استعفے دینے چاہئیں کیونکہ یہ صرف الیکشن کی بات نہیں کہ ٹکٹ مل جائے گا جس کیلئے وہ ملک کے خلاف باتیں برداشت کرتے رہیں۔ میڈیا کے سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیشنل سکیورٹی کونسل نے متفقہ طور پر نوازشریف کے بیان کو مسترد کر کے ملک دشمنی قرار دیا اور اس اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وفاقی وزرا بھی موجود تھے انہوں نے اس فیصلہ کی تائید کی، یہ کسی کی ذات نہیں قومی سلامتی کا مسئلہ ہے، نیشنل سکیورٹی کونسل میں جو فیصلے ہوئے ان پر عملدرآمد وزیراعظم کی ذمہ داری ہے، وہ نوازشریف کی صفائی پیش نہ کریں بلکہ ان فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف اپنے ماضی کے بارے میں بڑھکیں نہ ماریں کارگل کے بارے میں حقائق میری کتاب ’’سچ تو یہ ہے‘‘ میں موجود ہیں دیکھنا یہ ہے کہ وہ آج کیا بات کر رہے ہیں اس کو سامنے رکھا جائے، نظریاتی ہونے کے دعوے کے بعد اب ان کے نظریات بھی سامنے آ گئے ہیں، کیا وہ محمود اچکزئی جیسے نظریاتی بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے چھوٹے پن کا مظاہرہ کیا جس کی ہر کوئی مذمت کر رہا ہے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *