پاکستان مسلم لیگ اور تحریک انصاف میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات ہو رہی ہے
May 21, 2018
Featured, News, Urdu News
93 Views
دونوں جماعتوں میں جس لیول پر بات ہو رہی ہے ضروری نہیں کہ ہر کسی کو پتہ ہو: کامل علی آغا
لاہور(21مئی2018) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کامل علی آغا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سے ہماری آئندہ عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات ہوئی ہے اور ہو بھی رہی ہے۔ فواد چودھری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کامل علی آغا کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف سے جس لیول پر ہماری بات چیت جاری ہے ضروری نہیں کہ وہ ہر کسی کو پتہ ہو، ہماری سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جو بات ہو رہی ہے اس کی تصدیق شاہ محمود قریشی بھی کر چکے ہیں۔
