صاف پانی سکیم میں بھی کرپشن اور کمیشن، شہبازشریف 10سال سے عوام کے حق پر ڈاکہ ڈال رہے: چودھری پرویزالٰہی
May 26, 2018
Featured, News, Pictures, Urdu News
304 Views
اپنی حکومت کے آخری ایام میں میرے دورکے تیار منصوبوں پر جلدی جلدی اپنی تختیاں لگا رہے ہیں لیکن عوام کو پتہ ہے یہ کس کے کام ہیں
ہماری سیاست عام اور غریب آدمی کی خدمت ہے: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید سے ملاقات میں گفتگو
لاہور(26مئی2018) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے نام کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیا اور مختلف ناموں پر مشاورت کی گئی۔ چودھری پرویزالٰہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کی جعلی سکیموں یہاں تک کہ صاف پانی سکیم میں بھی کرپشن اور کمیشن سامنے آ گئی ہے، وہ 10 سال سے پنجاب کے عوام کے حق پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں اور اپنی حکومت کے آخری ایام میں میری حکومت کے دس سال پہلے کے تیار منصوبوں پر اب جلدی جلدی اپنے نام کی انتقامی تختیاں لگا رہے ہیں لیکن ان کی یہ تختیاں کسی کام کی نہیں کیونکہ لوگ جانتے ہیں کہ یہ کس کے کام ہیں، عوام کے سامنے ان کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے، سستا آٹا، تندور، آشیانہ، قائداعظم سولر پاور اور دیگر جعلی سکیموں کے نام پر عوام کو لوٹا گیا جبکہ ہماری سیاست کا مقصد عام و غریب آدمی کی خدمت اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کے سامنے مختلف اداروں کے دوروں کے دوران عوام نے مسائل کے انبار لگا دئیے، لوگوں نے رو رو کر پنجاب حکومت کے ظلم کی داستانیں بیان کیں، مریضوں کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے ہسپتالوں میں مفت ادویات و مفت ایمرجنسی کی جو سہولت دی تھی اسے ختم کر دیا گیا ہے جو غریب آدمی کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پانچ سال ہم نے عوام کی خدمت کی اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا، اب اگر اللہ تعالیٰ نے دوبارہ موقع دیا تو پہلے سے زیادہ دن رات کام کریں گے اور 10سال سے عوام جس ترقی سے محروم ہیں اس کا سلسلہ دوبارہ شروع کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہبازشریف کے دس سال میں عوام کو معلوم ہو گیا ہو گا کہ کون ان کے حق پر ڈاکہ ڈال رہا تھا اور کون خدمت کر رہا تھا۔

