Friday , March 31 2023
Breaking News
Home / Featured / عوام ن لیگ کے جانے پر شکرانہ کے نفل پڑھیں، آئندہ ان کرپٹ لوگوں کو ووٹ نہ دینے کا عہد کریں: چودھری پرویزالٰہی

عوام ن لیگ کے جانے پر شکرانہ کے نفل پڑھیں، آئندہ ان کرپٹ لوگوں کو ووٹ نہ دینے کا عہد کریں: چودھری پرویزالٰہی

لوڈشیڈنگ کے جھوٹے دعوؤں کا بھی پول کھل گیا، عوام اندھیرے میں سحری و افطاری پر مجبور ہیں: گجرات میں مسلم لیگی عہدیداروں و کارکنوں سے خطاب

لاہور(31مئی2018) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ عوام ن لیگ کا دس سالہ دور ختم ہونے پر شکرانہ کے نوافل ادا کریں اور عہد کریں کہ آئندہ ان کرپٹ لوگوں کو ووٹ نہیں دیں گے۔ وہ گجرات میں مسلم لیگی عہدیداروں و کارکنوں کے بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے جھوٹے دعوؤں کا بھی پول کھل گیا اور عوام سحری و افطاری اندھیرے میں کرنے پر مجبورہیں۔ اس موقع پر میاں عمران مسعود، چودھری اصغر، ڈاکٹر زین علی بھٹی اور دیگر مسلم لیگی رہنما بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے شہبازشریف کی دس سالہ کرپشن، کمیشن اور لوٹ مار کا تفصیل سے ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ الیکشن میں جانے سے پہلے صاف پانی سمیت 56 کمپنیوں میں کرپشن کا حساب دیں، وہ نامکمل منصوبوں کے افتتاح، جعلی سکیموں اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں عوام کے مجرم ہیں اور جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے، شہبازشریف نے جنگلہ بس اور اورنج ٹرین میں پنجاب کا اربوں روپیہ لگا دیا، غریب عوام آج بھی دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں، بے روزگاری اور لاقانونیت شہبازشریف کے وہ تحفے ہیں جو انہوں نے عوام کو دئیے، پنجاب حکومت ختم ہو گئی مگر شہبازشریف نے بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہیں دئیے۔

 

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *