پاکستان مسلم لیگ کی طرف سے پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواستیں طلب
June 1, 2018
Featured, News, Urdu News
241 Views
ٹریکٹر کے انتخابی نشان پر انتخابات میں حصہ لیں گے: ترجمان پاکستان مسلم لیگ
لاہور(یکم جون2018) پاکستان مسلم لیگ کی طرف سے قومی و صوبائی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے پارٹی ٹکٹ کیلئے امیدواروں سے 15 جون 2018ء تک درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ کے ترجمان کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ٹریکٹر کے انتخابی نشان پر انتخابات میں حصہ لے گی۔ پارٹی ٹکٹ کیلئے فارم پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی و صوبائی دفتر سے صبح 9 سے شام 5بجے تک حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
