Wednesday , March 22 2023
Breaking News
Home / Featured / آج عوام اور پاکستان کی سچی خدمت کرنے والوں کو ووٹ دینے کا عہد کیا جائے: چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی، مونس الٰہی

آج عوام اور پاکستان کی سچی خدمت کرنے والوں کو ووٹ دینے کا عہد کیا جائے: چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی، مونس الٰہی

مہنگائی، بیروزگاری سمیت تمام بحرانوں کے خاتمہ کیلئے دعا کریں، شہداء کے خاندانوں، غریبوں اور مسکینوں کو یاد رکھیں: عیدالفطر پر پیغامات

لاہور(15جون2018) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے پوری قوم اور ملت اسلامیہ کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید کے مبارک موقع پر ہر پاکستانی کو عوام اور پاکستان کی سچی خدمت کرنے والوں کو ووٹ دینے کا عہد کرنا چاہئے تاکہ 1947ء کے مبارک ماہ صیام میں جن اعلیٰ مقاصد کیلئے یہ پاک وطن حاصل کیا گیا تھا ان کی تکمیل ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ عید کے اجتماعات میں اللہ کریم کے حضور گڑگڑا کر پاکستان کی سلامتی، خوشحالی، ترقی اور اندرونی و بیرونی دشمنوں کی سازشوں سے محفوظ رکھنے اور مہنگائی، بیروزگاری اور دیگر بحرانوں کے خاتمہ کی دعائیں کی جائیں، ہمیں چاہئے کہ اس تہوار پر ہم پاکستان کیلئے جانیں قربان کرنے والے تمام شہداء کے خاندانوں کو یاد رکھیں اور غریبوں و مسکیوں کو بھی عید کی خوشیوں میں شریک کریں۔ مسلم لیگی قائدین نے مزید کہا کہ ملکی وحدت، سلامتی اور نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کیلئے پاکستانیت کا جذبہ رکھنے والوں کے اتحاد کی بہت زیادہ ضرورت ہے، ہمارے بزرگوں کی قربانیوں اور جدوجہد کا یہی تقاضا ہے کہ ہم ایک ایسا پاکستان بنائیں جو ہ صرف تمام اسلامی ملکوں بلکہ پوری دنیا کیلئے نمونہ ثابت ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ بھی دعا کرنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ پاکستانی ہو کر بھی پاکستان میں بداَمنی، بگاڑ پیدا اور لوٹ مار کرنے والوں کے دل میں بھی اسلامی بھائی چارہ کے جذبات موجزن کر دے اور ہماری اس مملکت خداداد کے تمام علاقوں میں مکمل امن و خوشحالی ہو۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے روزہ کے ذریعہ ہمیں صبر، تقویٰ اور اللہ تعالیٰ کی رحمتوں پر مکمل یقین و ایمان کا جو سبق دیا ہے سال بھر اس کو یاد رکھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق دے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *