چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی کی جانب سے بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کیلئے دعا
June 15, 2018
Featured, News, Urdu News
322 Views
لاہور(15جون2018) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے بیگم کلثوم نواز کی جلد اور مکمل صحت یابی کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز نہایت سمجھدار، باوقار خاتون، شفیق ماں اور وفا شعار بیوی ہیں، خاندان کو اس وقت ان کی اشد ضرورت ہے، اللہ تعالیٰ انہیں جلد صحت کاملہ کے بعد اپنے گھر واپس لائے، آمین۔
