Sunday , December 3 2023
Breaking News
Home / Featured / چودھری پرویزالٰہی نے وزارت اعلیٰ چھوڑتے وقت 100ارب خزانے میں چھوڑے شہبازشریف نے ڈیڑھ ہزار ارب کا مقروض کر دیا: چودھری شجاعت حسین

چودھری پرویزالٰہی نے وزارت اعلیٰ چھوڑتے وقت 100ارب خزانے میں چھوڑے شہبازشریف نے ڈیڑھ ہزار ارب کا مقروض کر دیا: چودھری شجاعت حسین

ملکی معیشت کو برباد اور پنجاب کو دیوالیہ کر دیا اب قومی حکومت کے ہمارے مطالبے کی تائید کر رہے ہیں

لاہور(30جون2018) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ تین سال پہلے میں نے کہا تھا کہ اس ملک کے مسائل کا واحد حل قومی حکومت ہے، چودھری پرویزالٰہی نے وزارت اعلیٰ چھوڑتے وقت 100ارب روپے خزانے میں چھوڑے تھے جبکہ شہبازشریف نے ڈیڑھ ہزار ارب کا مقروض کر دیا، ملکی معیشت کو برباد اور پنجاب کو دیوالیہ کر کے شہبازشریف اب قومی حکومت کے ہمارے مطالبے کی تائید کر رہے ہیں۔ چودھری شجاعت حسین نے یہاں ایک بیان میں مزید کہا کہ شہبازشریف نے ٹی وی انٹرویو میں ہر بات کو غلط طریقے سے پیش کرنے کی کوشش کی، انہوں نے آنے والے انتخابات میں ن لیگ کی شکست دیکھ کر اپنے ذاتی مفاد کی خاطر قومی حکومت کی تائید کر دی۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کے ساتھ ن لیگ کی حکومت نے اپنے آخری تین ہفتوں میں جو کھلواڑ کیا ہے اس کی چھان بین ہونی چاہئے اور ان تین ہفتوں میں پاکستانی روپے کی ستر سالہ تاریخ میں ریکارڈ ناقدری کے پیچھے چھپے ہاتھوں کو کڑی سزا ملنی چاہئے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *