Tuesday , May 30 2023
Breaking News
Home / Featured / ہمارے کاموں کا محور ہمیشہ عام، غریب آدمی، کسان اور ان کے بچے رہے ہیں: چودھری پرویزالٰہی

ہمارے کاموں کا محور ہمیشہ عام، غریب آدمی، کسان اور ان کے بچے رہے ہیں: چودھری پرویزالٰہی

تلہ گنگ شہیدوں اور نور خان جیسے غازیوں کی سرزمین ہے، ہم نے اس علاقہ کی بے لوث خدمت کی: سردار ممتاز ٹمن اور حافظ عمار یاسر کے ہمراہ بڑے اجتماع سے خطاب

لاہور(یکم جولائی2018) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ہمارے کاموں کا محور ہمیشہ عام و غریب آدمی، کسان اور ان کے بچوں کی بہتری اور تعلیم و صحت رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ میں نے پنجاب میں اپنی وزارتِ اعلیٰ کے دوران بھی مفت تعلیم، مفت ادویات، زیادہ سے زیادہ لوگوں کو روزگار کی فراہمی اور بے شمار ریکارڈ کام کیے جن میں 1122 جیسے ادارے بھی شامل ہیں۔ وہ این اے 65 تک گنگ میں ن لیگ کے سابق ایم این اے سردار ممتاز ٹمن، حافظ عمار یاسر اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ غریبوں، کسانوں، مزدوروں اور پسماندہ علاقوں کی ترقی میری زندگی کا مشن ہے، وزارتِ اعلیٰ کے دوران بھی میں اس مشن کیلئے کام کرتا رہا، عوام کو چاہئے کہ وہ 25 جولائی کو صحیح فیصلہ کر کے جھوٹے وعدے کر کے ملک و قوم کو لوٹنے والوں کو ہمیشہ کیلئے بھگا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کا علاقہ شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین ہے، جس نے ایئر مارشل نور خان جیسے سپوت پیدا کیے جنہوں نے مادر وطن کیلئے بے مثال خدمات انجام دیں، یہی وجہ ہے کہ ملک و قوم کیلئے عظیم قربانیاں دینے والے اس علاقہ سے مجھے اتنی محبت ہے، بزرگوں کے علاوہ میرا 38 سالہ سیاسی تجربہ ہے، اس دھرتی جیسے مخلص، باوفا، دوست نواز، دلیر اور مردم شناس لوگ جیسے کہیں نہیں، الیکشن میں جیت اورہار سے قطع نظر میں نے یہاں کے لوگوں کی بے لوث خدمت کی ہے اور بطور نائب وزیراعظم اپنے تمام ترقیاتی فنڈز اس علاقہ میں خرچ کیے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ تلہ گنگ کو اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہوں، اس علاقہ میں بجلی و گیس کی فراہمی سمیت ہمارے دور کا کسی بھی پچھلے دور سے موازنہ کر لیں ہم نے اس علاقہ میں بھی ترقی کا ایک نیا باب لکھا ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ باعث تشویش ہے، ن لیگ کے سیاہ کرتوت ایک ایک کر کے بے نقاب ہو رہے ہیں، عوام آئندہ الیکشن میں ن لیگ سے ان کی ناکام پالیسیوں کا بدلہ لیں، ہمیشہ اقتدار صرف اللہ تعالیٰ کا ہے، انتخابات میں کامیابی یا ناکامی اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *