Monday , May 29 2023
Breaking News
Home / Featured / شہبازشریف نے تاریخی لاہور کو ڈبن پورہ بنا دیا: چودھری پرویزالٰہی

شہبازشریف نے تاریخی لاہور کو ڈبن پورہ بنا دیا: چودھری پرویزالٰہی

پہلی بارش نے اورنج لائن کو ڈبو دیا، جی پی او چوک جا کر اپنی ناکامی دیکھ لیں: میڈیا سے گفتگو

لاہور(03جولائی2018) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ شہبازشریف کی ناقص منصوبہ بندی نے تاریخی لاہور شہر کو ڈبن پورہ بنا دیا ہے، پہلی بارش نے ہی ان کی اورنج لائن کو ڈبو دیا ہے اور وہ جی پی او چوک جا کر اپنی ناکامی دیکھ لیں۔ ٹیلیفون پر میڈیا کے سوالات کے جواب میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کراچی جا کر لاہورکو پیرس بنانے کے جھوٹے دعویدار کا پول کھل گیا ہے اور پورا الیکٹرانک میڈیا لاہور کو وینس بنا ہوا دکھا رہا ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نمائشی منصوبوں، سکیموں اور عوام کی فلاح و بہبود کے کاموں میں فرق آج کھل کر سامنے آ گیا ہے، شہبازشریف کی ناکام منصوبہ بندی اور ناقص اقدامات سے متاثرہ لوگوں کیلئے آج بھی ہماری قائم کردہ ریسکیو سروس 1122 نے قابل تحسین کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی اور دوسرے صوبوں کو پتہ چل گیا ہو گا کہ لاہورکو پیرس بنانے کے دعوؤں کی اصل حقیقت کیا ہے اور ن لیگ کے پنجاب میں مثالی ترقی کے جھوٹے دعوے عوام کو دھوکہ دینے کے سوا کچھ نہیں ہے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *