Thursday , June 1 2023
Breaking News
Home / Featured / ختم نبوتﷺ کے قانون میں تبدیلی، تکبر، سانحہ ماڈل ٹاؤن شریف خاندان کو سزا اللہ کی پکڑ ہے: چودھری پرویزالٰہی

ختم نبوتﷺ کے قانون میں تبدیلی، تکبر، سانحہ ماڈل ٹاؤن شریف خاندان کو سزا اللہ کی پکڑ ہے: چودھری پرویزالٰہی

ماڈل ٹاؤن میں بیگناہوں کے قتل عام کے مرکزی ملزم شہبازشریف اور ان کے حواری بھی انشاء اللہ جلد اپنے کئے کی سزا پائیں گے: جلسہ میں خطاب

لاہور(06جولائی2018) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ نوازشریف اور خاندان کو جو سزا ملی ہے اس میں کسی کا کمال نہیں، یہ ختم نبوتﷺ کے قانون میں تبدیلی، تکبر اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کی وجہ سے اللہ کی پکڑ میں آئے ہیں، کبھی یہ فوج کبھی عدلیہ پر فضول الزام لگاتے ہیں، پانامہ کی زد میں جو بھی آیا وہ تاریخ بن گیا۔ انہوں نے گجرات میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف مبینہ طور پر لندن میں قادیانیوں کے ساتھ اس بات کا وعدہ کر کے آئے تھے کہ ختم نبوتﷺ کے قانون میں تبدیلی لائیں گے، ویسے تو یہ بات ثابت کرنا شاید مشکل ہوتا لیکن اللہ کی طرف سے ان کے منہ سے یہ خود نکلا کہ الحمدللہ یہ فلیٹ ہمارے ہیں، ماڈل ٹاؤن لاہور میں بے گناہوں کے قتل عام کے مرکزی ملزم اور اس کے حواری بھی انشاء اللہ جلد اپنے کیے کی سزا پائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب میں وزیراعلیٰ بنا تو اللہ تعالیٰ سے یہی دعا کرتا تھا کہ یا اللہ مجھ سے کوئی ایسا کام کروانا جس سے تو راضی ہو اسی لیے 1122 جیسا ادارہ بنا اور نوازشریف شہبازشریف کے حمایتی ان سے کہتے ہی رہے کہ پرویزالٰہی کی 1122 جیسا کوئی کام کر جائیں، جب میں ووٹ مانگنے کیلئے ایک گھر میں گیا تو انہوں نے اپنے اپاہج بچے کو چھپا لیا اسی وقت میرے ذہن میں آیا کہ ایسا کام کر جاؤں کہ یہ بچے خاندان کیلئے باعث شرمندگی نہیں بلکہ باعث فخر ہوں اسی لیے میں نے سپیشل بچوں کیلئے ادارے بنائے، آئندہ مجھے موقع ملا تو گجرات میں کینسر ہسپتال، انجینئرنگ یونیورسٹی اور میڈیکل کالج بناؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ آج کل سب جنوبی پنجاب کے نعرے لگا رہے ہیں لیکن ہمارے سوا عملی طور پر کسی نے جنوبی پنجاب کیلئے کچھ نہیں کیا جبکہ ہم نے جنوبی پنجاب کی بچیوں کیلئے وظیفے مقرر کیے اس سے شرح خواندگی میں اضافہ ہوا، آج ہر پارٹی اپنا منشور لے کر آ رہی ہے اور یہ کہہ رہی ہے کہ یہ کریں گے وہ کریں گے جبکہ ہم تو وہ سب کچھ پہلے ہی کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں بھائیوں نے پنجاب کو کنگال کر دیا ہے، چیف جسٹس آف پاکستان بھی کہہ رہے ہیں کہ صاف پانی کمپنی بنا کر عوام کے اربوں روپے کھائے گئے، چیف جسٹس نے خود وزیرآباد کارڈیالوجی ہسپتال آپریشنل کروانے کا بھی کہا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ اچھے برے کی تمیز کریں، آخر کار دس سال بعد ن لیگ کا دور ختم ہو ہی گیا، ن لیگ پچھلے دس سال کا پہلے حساب دے اس کے بعد ووٹ مانگنے آئے، میں آنے والے حکمرانوں سے کہوں گا کہ وہ کرپشن کو اپنے نزدیک نہ آنے دیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عزت کریں یہاں پر جو مقام ہمیں حاصل ہے، انڈیا کے مسلمانوں سے پوچھیں کہ وہاں کیا حال ہے، اپنے باہمی اختلافات ختم کریں اور اپنے مستقبل کیلئے ٹریکٹر پر مہریں لگائیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے ضمیر شاہ کا کامیاب جلسہ کروانے پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر میاں عمران مسعود نے بھی خطاب کیا جبکہ سٹیج پر چودھری امتیاز احمد سکھو، پیر سید عابد حسین شاہ، پیر فضیلت شاہ، خرم حسین شاہ، ظہور حسین شاہ، خادم حسین، توحید حسین شاہ اور دیگر مسلم لیگی رہنما موجود تھے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *