Sunday , December 3 2023
Breaking News
Home / Featured / قوم 25 جولائی کو نوازشریف کا بھارت نواز بیانیہ ان کے منہ پر مارے گی: چودھری پرویزالٰہی

قوم 25 جولائی کو نوازشریف کا بھارت نواز بیانیہ ان کے منہ پر مارے گی: چودھری پرویزالٰہی

نوازشریف شکر کریں جیل میں ان کے ساتھ وہ سلوک نہیں ہو رہا جو انہوں نے اپنے مخالفین سے کیا

لاہور(18جولائی2018) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ قوم 25 جولائی کو نوازشریف کا بھارت نواز بیانیہ ان کے منہ پر مارے گی، گجرات کے فوجی جوانوں نے بھارت کے خلاف جنگوں میں جرات و بہادری کی لازوال داستانیں رقم کیں، بے پناہ قربانیاں دیں اور تین نشان حیدر لیے، بھارت نواز بیانیہ کا پرچار کرنے والوں کیلئے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے گجرات میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت میں ہوں یا ایوزپشن میں ہم نے گجرات کا نام اونچا رکھا ہے اور اہل گجرات کی عزت بڑھائی ہے، ہمارے پڑھا لکھا پنجاب پروگرام اور تعلیمی اصلاحات سے شرح خواندگی بڑھی، گجرات یونیورسٹی کی وجہ سے گجرات کا شمار انتہائی پڑے لکھے اضلاع میں ہوتا ہے اور خواتین کی شرح خواندگی میں گجرات پہلے نمبر پر ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ نوازشریف جب تک وزیراعظم رہے انہوں نے اپنے سیاسی مخالفین پر زندگی تنگ کیے رکھی، ان پر جھوٹے مقدمات بنائے اور جیلوں میں ان کے ساتھ انتہائی انسانیت سوز سلوک کیا لیکن وہ شکر کریں کہ آج جیل میں ان کے ساتھ وہ سلوک نہیں ہو رہا جو انہوں نے اپنے سیاسی مخالفین کے ساتھ کیا تھا، ن لیگ ابھی سے گھبرا گئی ہے حالانکہ ان کے قائد نوازشریف کو فی الحال صرف ایک ریفرنس میں سزا ہوئی ہے اور دو ریفرنسز کا فیصلہ آنا باقی ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ گجرات میں پاکستان مسلم لیگ اور تحریک انصاف کے کارکنوں کا اتحاد انشاء اللہ ن لیگ کی سیاسی موت ثابت ہو گا اور گجرات سے ن لیگ کا ہمیشہ کیلئے صفایا ہو جائے گا۔ جلسہ سے این اے 70 سے تحریک انصاف کے امیدوار فیض الحسن شاہ، پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی امیدوار چودھری عبداللہ یوسف وڑائچ نے بھی خطاب کیا جبکہ غلام رسول شارق سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *