Monday , May 29 2023
Breaking News
Home / Featured / الیکشن اور الیکشن کمیشن ٹھیک جا رہے لیکن ن لیگ کی حالت خراب ہے: چودھری پرویزالٰہی

الیکشن اور الیکشن کمیشن ٹھیک جا رہے لیکن ن لیگ کی حالت خراب ہے: چودھری پرویزالٰہی

ووٹر موسم کی پرواہ کئے بغیر 25 جولائی کو پولنگ سٹیشنوں پر جائیں اور ن لیگ کو ماضی کا قصہ بنا دیں: ووٹرز کے بڑے اجتماع سے خطاب

لاہور(19جولائی2018) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ الیکشن اور الیکشن کمیشن تو ٹھیک جا رہے ہیں لیکن شہبازشریف اور ن لیگ کی حالت خراب دکھائی دے رہی ہے۔ وہ گجرات میں ووٹرز کے بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور شہبازشریف نے نہ صرف پاکستان اور عوام کے بعد دین سے بھی دشمنی کی اور ختم نبوتﷺ کے منکرین اور ان کے سرپرستوں کو خوش کرنے کیلئے قوانین میں تبدیلی کرنے کی سازش کی جو بری طرح ناکامی سے دوچار ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا بیانیہ ملک اور قومی اداروں کے خلاف ہے جسے عوام تو کیا ن لیگ کے باشعور کارکنوں میں بھی پذیرائی نہیں ملی اور یہی وجہ ہے کہ ان کی آمد کا شو بری طرح فلاپ ہو گیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے نعروں کی گونج میں اپنی وزارتِ اعلیٰ کے دوران ہر شعبہ زندگی باالخصوص عام و غریب آدمی، کسان اور محنت کش کی بہتری کیلئے کئے گئے کاموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ہمارا ضمیر مطمئن ہے، ہم نے پورے پنجاب میں باالخصوص پسماندہ علاقوں کی ترقی و خوشحالی کیلئے تمام وسائل اور اپنی تمام تر صلاحیتیں استعمال کیں جس کے نہایت مثبت نتائج برآمد ہوئے اور ہمارا پنجاب ہر لحاظ سے اول جا رہا تھا لیکن شریف برادران نے انتقامی جذبہ کے تحت عوام دشمنی کے ایسے اقدامات کیے کہ اس کی ترقی و خوشحالی کا راستہ رک گیا اور خوشحال پنجاب بدحال ہو گیا۔ جلسہ میں چودھری شعبان، امجد فاورق، عامر صدیق، ماسٹر شریف، چودھری منور، چودھری اشرف، چودھری مزمل، چودھری یونس، حاجی عنائت، حاجی محمد بشیر، ساجد اکرام، محمد ندیم راجپوت، محمد سہیل، میاں قمر سلطان، ظفر قریشی، عارف بھٹی، مرزا شاہد اکرام، چودھری شبیر چودھری عثمان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *