Thursday , December 7 2023
Breaking News
Home / Featured / صاف شفاف الیکشن تھے، پرامن ماحول پر پاک فوج اور الیکشن کمیشن کو مبارکباد: چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی

صاف شفاف الیکشن تھے، پرامن ماحول پر پاک فوج اور الیکشن کمیشن کو مبارکباد: چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی

ووٹرز نے خود کو پہلی بار محفوظ محسوس کیا، محب وطن قوتوں کو آگے آنا چاہئے: میڈیا سے گفتگو

لاہور(25جولائی2018) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ انتخابات صاف اور شفاف تھے، پاک فوج اور الیکشن کمیشن کو الیکشن کا ماحول پرامن بنانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ وہ میڈیا کے سوالات کے جواب دے رہے تھے۔ دونوں رہنماؤں نے گجرات میں اپنے ووٹ کاسٹ کئے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ نوازشریف اندر ہوں یا باہر انتخابات میں محب وطن قوتوں کو آگے آنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کا بروقت انعقاد بڑی اچھی بات ہے ہم نے صاف شفاف پولنگ دیکھی ہے، نتائج کیا ہوں گے یہ تو اللہ ہی بہتر جانتا ہے لیکن ملک و قوم کے مسائل محب وطن قوتیں ہی حل کر سکتی ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ ووٹرز بڑی تعداد میں نکلے ہیں، ہمارے حلقہ میں ووٹرز لسٹوں کا مسئلہ سامنے آیا، پولنگ اسٹیشن کی لسٹیں کسی دوسرے سٹیشن پر لگ گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن پہلی دفعہ شفاف طریقہ سے ہوتا رہا اور کسی قسم کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی، پاک فوج کے علاوہ پولیس نے الیکشن کا ماحول پرامن بنانے کیلئے بڑا کام کیا جس پر وہ قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہتر انتظامات کے باعث 38 سال میں پہلی دفعہ ووٹرز نے خود کو محفوظ محسوس کیا۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *