پنجاب میں چودھری پرویزالٰہی کی کامیابی ، آزاد رکن اسمبلی ساجد احمد بھٹی پاکستان مسلم لیگ میں شامل
July 28, 2018
Featured, News, Pictures, Urdu News
325 Views
مشترکہ صوبائی حکومت بنانے کیلئے سابق وزیراعلیٰ کے ن لیگ کے ارکان اسمبلی سے بھی مثبت رابطے اور ملاقاتیں جاری ہیں
لاہور(27جولائی2018) پنجاب میں مشترکہ حکومت سازی کیلئے پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی کو آزاد ارکان کے محاذ پر کامیابی ملی ہے اور پی پی 67 منڈی بہاؤالدین سے آزاد رکن ساجد احمد خان بھٹی نے رات یہاں ان کی رہائش گاہ پر پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ چودھری پرویزالٰہی کی ملاقاتوں کے نتیجہ میں مزید آزاد ارکان بھی جلد پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کریں گے جبکہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کے ن لیگ کے ارکان اسمبلی سے بھی مثبت رابطے اور ملاقاتیں جاری ہیں جو نتیجہ خیز ثابت ہوں گی، ان کے رابطے اور کوششیں پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ اور پاکستان تحریک انصاف کی مشترکہ حکومت سازی کیلئے ہیں۔

