Saturday , December 9 2023
Breaking News
Home / Featured / چودھری شجاعت حسین کی سردار غلام عباس سے مدینہ میں گفتگو، سابق ضلع ناظم چکوال نے بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا

چودھری شجاعت حسین کی سردار غلام عباس سے مدینہ میں گفتگو، سابق ضلع ناظم چکوال نے بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا

این اے 65 ضمنی الیکشن میں سردار ممتاز ٹمن، ایم پی اے سردار آفتاب اکبر، ملک اختر شہباز، پیر وقار حسین کنولی، سید نثار علی قاسم جوجی کرسار شریف کا بھی ساتھ دینے کا اعلان

لاہور(08اگست2018) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی این اے 65 تلہ گنگ چکوال کے ضمنی الیکشن میں سابق ضلع ناظم چکوال سردار غلام عباس نے بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے یہ اعلان چودھری شجاعت حسین کے فون پر مدینہ منورہ سے ان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سردار غلام عباس نے کہا کہ آپ کے اس فیصلے کی بھرپور حمایت کرتا ہوں اور میری تجویز بھی یہی تھی کہ آپ ملک و قوم اور علاقے کی بہتری کیلئے آگے آئیں۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ وہ اپنی سابقہ روایات کے مطابق اپنے حلقہ اور تمام مسائل کے حل کیلئے بھرپور کوشش کریں گے اور عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ سابق ایم این اے سردار ممتاز ٹمن پہلے ہی چودھری شجاعت حسین کے ساتھ ہیں جبکہ سردار غلام عباس اور سردار آفتاب اکبر ایم پی اے، ملک اختر شہباز، پیر وقار حسین کنولی، سید نثار علی قاسم جوجی کرسار شریف اور معززین علاقہ، منتخب نمائندوں کی بڑی تعداد نے بھی اپنے ساتھیوں سمیت چودھری شجاعت حسین کے الیکشن لڑنے کے فیصلے کی تائید کی ہے اور ان کا مکمل ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *