Monday , December 4 2023
Breaking News
Home / Featured / یوم آزادی نئی نسل کیلئے مشعل راہ اور عظیم قربانیوں کو اجاگر کرنے کا دن ہے: کامل علی آغا

یوم آزادی نئی نسل کیلئے مشعل راہ اور عظیم قربانیوں کو اجاگر کرنے کا دن ہے: کامل علی آغا

ئیں سب مل کر کرپشن کے خاتمے اور ملک کی ترقی میں اپنا مثبت رول ادا کریں، نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں: میاں منیر، خدیجہ فاروقی، آمنہ الفت و دیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو

لاہور(14اگست2018) یوم آزادی کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ کے زیراہتمام مسلم لیگ ہاؤس لاہور میں چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کی ہدایت پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر کامل علی آغا نے سینکڑوں مسلم لیگی رہنماؤں و کارکنوں کے ہمراہ پرچم کشائی کی اور کیک کاٹا۔ اس موقع پر کامل علی آغا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جشن آزادی ہماری زندگی کی علامت ہے، 71 واں یوم آزادی نہ صرف نئی نسل کیلئے مشعل راہ ہے بلکہ ہمارے بزرگوں نے اس عظیم وطن کو حاصل کرنے کیلئے جو قربانیاں دی تھیں ان کو بھی اجاگر کرنے کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے اپنے پیغام میں کرپشن ختم کرنے اور پاکستان کی ترقی میں مثبت رول ادا کرنے کا کہا ہے لہٰذا ہماری جماعت نئے عزم کے ساتھ کرپشن کے خاتمے کیلئے جدوجہد کا آغاز کر رہی ہے، اس عظیم دن کو ہم کبھی فراموش نہیں کر سکتے، ہم سب کو دعوت دیتے ہیں آئیں سب مل کر کرپشن کے خاتمے اور ملک کی ترقی میں اپنا اپنا مثبت رول ادا کریں اور نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں کہ کرپشن پاکستان کیلئے ناسور ہے اس کو ہر صورت ختم کر کے دم لیں گے، ہم چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کی قیادت میں پاکستانی عوام کی خدمت کرتے رہیں گے اور پاکستان کو اپنے قدموں پر کھڑا کریں گے۔ میاں محمد منیر آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ لاہور، خدیجہ عمر فاروقی، آمنہ الفت، صاحبزادہ عتیق الرحمن، عالمگیر ایڈووکیٹ، سجاد بلوچ، تمکین آفتاب، سہیل چیمہ، چودھری محمد اشرف، اشفاق فرزند بھٹی، انجینئر شہزاد الٰہی، کنول نسیم، ماجدہ زیدی، ناصر رمضان گجر، ذوالفقار پپن، شیخ عمر، بلال شیرازی، شکیل سکندر، صائمہ گل خان، چودھری اشفاق وڑائچ، ملک آصف اعوان، افضال تارڑ سمیت بڑی تعداد میں مسلم لیگی رہنما و کارکن پرچم کشائی میں شریک تھے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *