Saturday , December 9 2023
Breaking News
Home / Featured / چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی کی رہائش گاہ پر مبارکباد دینے والوں کا رش، نگران وزیراعلیٰ حسن عسکری نے گلدستہ پیش کیا

چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی کی رہائش گاہ پر مبارکباد دینے والوں کا رش، نگران وزیراعلیٰ حسن عسکری نے گلدستہ پیش کیا

میری کامیابی اللہ کریم کے فضل سے ممکن ہوئی، عمران خان، پی ٹی آئی، ارکان اسمبلی اور تمام ساتھیوں کا دلی شکرگزار ہوں: سپیکر چودھری پرویزالٰہی

لاہور(17اگست2018) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما چودھری پرویزالٰہی کو سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہونے کے بعد چودھری شجاعت حسین اور ان کی رہائش گاہ پر مبارکباد دینے والوں کا رش رہا۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب پروفیسر سید حسن عسکری رضوی نے بھی انہیں گلدستہ پیش کیا۔ ان کے علاوہ مبارکباد دینے والوں میں نگران وزیر قانون ضیاء ایچ رضوی، پی ٹی آئی اور پاکستان مسلم لیگ کے ارکان اسمبلی، رہنما اور ممتاز شخصیات بھی شامل تھیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے ان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی اللہ کریم کے فضل سے ممکن ہوئی وہ عمران خان، پی ٹی آئی، ارکان اسمبلی اور تمام دوستوں و ساتھیوں کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے پروفیسر حسن عسکری کو نگران دور کامیابی سے اور بلا کسی تنقید کے احسن طور پر مکمل کرنے اورغیرجانبداری سے الیکشن کرانے پر سراہا اور مبارکباد پیش کی۔ نگران وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ آپ کا بڑا مدبر گھرانہ ہے جس کی پاکستان کیلئے بڑی خدمات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب ایسے کام کئے جن کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے امید ظاہرکی کہ پنجاب ایک بار پھر سرسبز و شاداب ہو گا اور 2002ء میں صوبہ نے ترقی و خوشحالی کا جو سفر شروع کیا تھا وہ اپنی اس منزل کی جانب تیزی سے گامزن ہو گا۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *