چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی کی عمران خان کو وزیراعظم منتخب ہونے پر دلی مبارکباد
August 17, 2018
Featured, News, Urdu News
348 Views
لاہور(17اگست2018) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں پاکستان کو درپیش چیلنجز پر جلد از جلد قابو پانے اور ملک و قوم کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرنے کی توفیق عنایت فرمائے۔
