قائم مقام گورنر پرویزالٰہی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے حلف لیا، امن و امان اور دیگر امور پر تفصیلی گفتگو
August 20, 2018
Featured, News, Pictures, Urdu News
404 Views
نگران وزیراعلیٰ،قائم مقام سپیکر، ارکان اسمبلی، جی او سی، ایئر وائس مارشل، سٹیشن کمانڈر، نیوی کمانڈر، آئی جی پولیس اور دیگر عمائدین کی تقریب میں شرکت
لاہور(20اگست2018) قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے پنجاب کے نومنتخب وزیراعلیٰ عثمان احمد خاں بزدار سے گورنر ہاؤس میں ان کے عہدے کا حلف لیا۔ چیف سیکرٹری پنجاب اکبر حسین درانی نے تقرری سے متعلقہ نوٹیفکیشن پڑھا۔ اس سادہ مگر پروقار تقریب میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب پروفیسر ڈاکٹر حسن عسکری رضوی، قائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری، سینیٹر چودھری محمد سرور، ارکان نگران صوبائی کابینہ، ارکان اسمبلی، جی او سی 10 ڈیو میجر جنرل محمد عامر، ایئر وائس مارشل عرفان احمد، سٹیشن کمانڈر نیوی کمانڈر ڈاکٹر ایس ایم شہزاد، انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب امام کلیم اور دیگر عمائدین کی کثیر تعداد تقریب میں موجود تھی۔ قبل ازیں قائم مقام گورنر چودھری پرویزالٰہی سے وزیراعلیٰ عثمان احمد خاں بزدار نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبے میں امن و امان کے علاوہ دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

