Friday , March 31 2023
Breaking News
Home / Featured / ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے نئے عزم و جذبہ سے کام کرنے کا عہد کیا جائے: چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی، مونس الٰہی

ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے نئے عزم و جذبہ سے کام کرنے کا عہد کیا جائے: چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی، مونس الٰہی

حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد تازہ کرتے ہوئے پاکستان کے حصول، دفاع اور تحفظ کیلئے جانیں قربان کرنے والوں کو یاد رکھا جائے

لاہور(21اگست2018) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے عیدالاضحی پر اپنے پیغامات تہنیت میں کہا ہے کہ اس مبارک موقع پر ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے نئے عزم، جذبہ اور ولولہ سے کام کرنے کا عہد کیا جائے تاکہ نہ صرف ملک میں ہر طبقہ اور شعبہ کے لوگوں کو خوشحالی، انصاف اور ترقی کے مساوی مواقع حاصل ہوں بلکہ عالمی برادری میں بھی اس کا ایک باوقار مقام ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد تازہ کرتے ہوئے ہمیں اپنے بزرگوں، ماؤں اور بہنوں کو فراموش نہیں کرنا چاہئے جنہوں نے پاکستان کے حصول کیلئے ہر قسم کی قربانی دی بلکہ ان کو بھی دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کیا جائے جنہوں نے اس مملکت خداداد کے تحفظ اور دفاع کیلئے جانیں قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کیا، ہمیں شہادت کی عظیم منزل حاصل کرنے والوں کے خاندانوں کو سلام اور قربانی نہ کرنے والے اپنے عزیزوں، ہمسایوں اور اہل علاقہ کو بھی عید کی خوشیوں میں شریک کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ خارجی و داخلی دشمنوں کے تمام ہتھکنڈوں کے باوجود آج ایک آزاد و خودمختار ملک میں اپنی مرضی اور خواہش کے مطابق عید منا رہے ہیں، اللہ کریم کے عظیم احسان اور مادر وطن کیلئے قربانیاں دینے والوں کے باعث آج ہمیں یہ آزاد فضا میسر ہے، ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم مصور پاکستان علامہ اقبالؒ کے خوابوں اور بانی پاکستان قائداعظمؒ کے افکار و خواہشات کے مطابق اس ملک کی تعمیر کیلئے نیک نیتی اور دلجمعی سے کوشش کریں۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *