Saturday , December 9 2023
Breaking News
Home / Featured / چودھری شجاعت حسین کے این اے 65 تلہ گنگ سے کاغذات نامزدگی داخل کر دئیے گئے

چودھری شجاعت حسین کے این اے 65 تلہ گنگ سے کاغذات نامزدگی داخل کر دئیے گئے

پاکستان مسلم لیگ اور تحریک انصاف کے مشترکہ امیدوار ہیں، سیاسی رہنماؤں، سابق ارکان اسمبلی، عمائدین علاقہ اور بلدیاتی نمائندوں کی مکمل حمایت کا اعلان

لاہور(30اگست2018) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 65 تلہ گنگ سے ضمنی انتخابات کیلئے اپنی جماعت اور پاکستان تحریک انصاف کے مشترکہ امیدوار کی حیثیت سے کاغذات نامزدگی داخل کر دئیے گئے ہیں۔ اس حلقہ سے عام انتخابات میں چودھری پرویزالٰہی بھاری اکثریت سے منتخب ہوئے تھے جنہوں نے بعد ازاں یہ نشست چھوڑ دی تھی۔ چودھری شجاعت حسین کو دونوں جماعتوں کے رہنماؤں و کارکنوں، سابق ارکان اسمبلی کے علاوہ عمائدین علاقہ اور ہر شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات اور عوام کی حمایت حاصل ہے۔ چودھری سالک حسین کے کاغذات نامزدگی بھی اسی نشست کیلئے داخل کئے گئے ہیں جو متبادل امیدوار ہیں۔ کاغذات نامزدگی داخل کراتے وقت پاکستان مسلم لیگ و تحریک انصاف کے رہنماؤں، منتخب بلدیاتی نمائندوں اور معززین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے اس حلقہ سے چودھری شجاعت حسین جیسی شخصیت کے الیکشن لڑنے کا دلی طور پر خیر مقدم کیا اور کہا کہ خاص و عام ان کی مکمل حمایت کریں گے اور وہ انشاء اللہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *