Thursday , March 23 2023
Breaking News
Home / Featured / چودھری شجاعت حسین کے این اے 65 تلہ گنگ اور این اے 69 گجرات سے مونس الٰہی کے کاغذات نامزدگی منظور

چودھری شجاعت حسین کے این اے 65 تلہ گنگ اور این اے 69 گجرات سے مونس الٰہی کے کاغذات نامزدگی منظور

دونوں رہنما پاکستان مسلم لیگ اور تحریک انصاف کے مشترکہ امیدوار ہیں، سابق ارکان اسمبلی، بلدیاتی عہدیداروں، عمائدین، ہر شعبہ کے معززین اور عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے

قومی اسمبلی کی یہ نشستیں چودھری پرویزالٰہی کے استعفیٰ سے خالی ہوئی تھیں، این اے 65 سے متبادل امیدوار چودھری سالک حسین کے کاغذات نامزدگی بھی درست قرار

لاہور(03ستمبر2018) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کے ضمنی انتخاب کیلئے این اے 65 تلہ گنگ سے اور سینئر مرکزی رہنما مونس الٰہی کے این اے 69 گجرات کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے ہیں۔ دونوں رہنما پاکستان مسلم لیگ اور پاکستان تحریک انصاف کے مشترکہ امیدوار ہیں۔ ان حلقوں کے بلدیاتی عہدیداروں، سابق ارکان اسمبلی، عمائدین اور ہر شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی ممتاز و معروف شخصیات کے علاوہ عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔ این اے 65 سے چودھری شجاعت حسین کے متبادل امیدوار چودھری سالک حسین کے کاغذات نامزدگی بھی درست قرار دئیے گئے ہیں۔ یہ دونوں نشستیں چودھری پرویزالٰہی کے استعفیٰ سے خالی ہوئی تھیں کیونکہ انہوں نے گجرات سے صوبائی اسمبلی کی اپنی نشست برقرار رکھی تھی اور وہ سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *