Monday , December 4 2023
Breaking News
Home / Featured / شہبازشریف نے ہر نظام برباد کر دیا تمام شعبوں کی بحالی کیلئے کام کرنا ہو گا: چودھری پرویزالٰہی

شہبازشریف نے ہر نظام برباد کر دیا تمام شعبوں کی بحالی کیلئے کام کرنا ہو گا: چودھری پرویزالٰہی

اپوزیشن لیڈر کیلئے ایک ہی بندے نے تمام ارکان کے دستخط کئے،عمران خان کے کہنے پر 100 دن انتظار کریں: میڈیا سے گفتگو

لاہور(04ستمبر2018) قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے صدارتی امیدوار ڈاکٹر عارف علوی ہیں، اتحاد میں برکت ہے، ہم نے عوام سے بہتری کا وعدہ کیا ہے اس لیے الیکشن میں آسانی یا مشکل سے کوئی فرق نہیں پڑتا، اصل بات یہ ہے کہ اپنے کاموں پر ایمانداری سے توجہ دینی چاہئے۔ اپوزیشن لیڈر کے نوٹیفکیشن کے بارے سوال پر انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کیلئے جب ایک بندہ سارے دستخط خود کرے گا جو اُن کے شناختی کارڈ سے مختلف ہوں گے تو ارکان کو خود دستخط کرنا ہوں گے جس میں وقت تو لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فارورڈ بلاک بنانے کے میں خلاف ہوں اور کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے پنجاب کو برباد کر دیا، انہوں نے صوبے کے ہر نظام کو جتنا نقصان پہنچایا ہے کسی نے نہیں پہنچایا، عوام کے حقوق چھین لیے گئے ہیں، غریبوں کے سرکاری ہسپتالوں اور سکولوں کو تباہ کر دیا ہے، اب ہر شعبہ میں بہتری لانا ہو گی اور مؤثر و نتیجہ خیز اقدامات کرنا ہوں گے، آج ہی ایک ن لیگ ایم پی اے نے مجھے کہا کہ ہوسٹل کے کمرے ٹھیک نہیں تو میں نے ان سے کہا کہ آپ دس سال کیوں خاموش رہے، شہبازشریف کو کیوں نہیں کہا کہ ہوسٹل اور ملازمین و ڈرائیورز کے بیٹھنے کی جگہ ہی ٹھیک کروا دیں، پنجاب اسمبلی کی بلڈنگ کیوں آپریشنل نہیں کی، شہبازشریف نے صوبے کے نظام کو بہتر کرنے کی بجائے بگاڑ دیا، کوتاہی اپنی ہوتی تھی اور سرکاری افسروں کو کھڑے کھڑے ٹرانسفر کر دیتے تھے ، سب نے وہ زمانہ بھی دیکھا ہے، اب حالات کی بہتری کیلئے صبر کریں چھوٹی چھوٹی باتوں کو چھوڑ دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے 100 دن کا کہا ہے انہیں ٹائم دیں اور انتظار کریں۔ نئے بلدیاتی نظام کی تبدیلی کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ اس بارے میں وزیر بلدیات ہی بہتر بتا سکتے ہیں، ن لیگ نے اس نظام کا بھی حلیہ بگاڑ دیا اور آتے ہی ہماری حکومت میں منتخب ہونے والے بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات چھین لیے تھے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *