عارف علوی پورے پاکستان کے صدر ہیں، وفاق کی صحیح نمائندگی کریں گے: چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی
September 4, 2018
Featured, News, Urdu News
301 Views
سلجھے ہوئے سیاستدان اور اچھے انسان ہیں: صدر پاکستان مسلم لیگ اور قائم مقام گورنر کی جانب سے دلی مبارکباد
لاہور(04ستمبر2018) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور قائم مقام گورنر چودھری پرویزالٰہی نے اپنی اور پارٹی کی جانب سے نومنتخب صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ عارف علوی وفاق کی صحیح نمائندگی کا فرض ادا کریں گے، وہ کسی پارٹی کے نہیں بلکہ پورے پاکستان کے صدر ہیں، جب وہ ہمارے گھر ملاقات کیلئے آئے تو ہم نے انہیں نہایت اچھا اور سلجھا ہوا سیاستدان پایا، ان کے دل میں پاکستان کا درد ہے۔
