چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی، مونس الٰہی کا عدنان ملک کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

لاہور(04ستمبر2018) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے جیو نیوز کے سینئر رپورٹر عدنان ملک کی والدہ کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے غمزدہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگواروں کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

Share