Saturday , November 26 2022
Breaking News
Home / Featured / چودھری پرویزالٰہی نے سربراہ تبلیغی جماعت الحاج عبدالوہاب کی عیادت کی

چودھری پرویزالٰہی نے سربراہ تبلیغی جماعت الحاج عبدالوہاب کی عیادت کی

قوم سے جلد صحت یابی کیلئے دعا کرنے کی اپیل، حالت بہت بہتر ہے: ڈاکٹرز

لاہور(04ستمبر2018) قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے یہاں ڈاکٹرز ہسپتال میں تبلیغی جماعت کے سربراہ ممتاز عالم دین الحاج عبدالوہاب کی عیادت کی جو سانس کی تکلیف میں مبتلا ہیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر، مولانا فہیم، مولانا نعیم بٹ، یوسف قریشی اور ہارون قریشی بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قوم سے الحاج عبدالوہاب کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ مولانا ایک ایسی ہستی ہیں جنہوں نے پاکستان، بنگلہ دیش سمیت دنیا بھر کے ممالک میں تبلیغ دین کا کام کیا اور فروغ دین کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے بتایا کہ انہیں اگر علاج کیلئے کہیں اور شفٹ کرنا ہے تو اس کیلئے ایئر ایمبولینس کا انتظام بھی کر لیا گیا ہے لیکن ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ اس کی ضرورت نہیں پڑے گی اب ان کی حالت بہت بہتر ہے۔

Check Also

CM Chaudhry Parvez Elahi felicitates New Army Chief & CJCSC

LAHORE, November 25: Chief Minister Punjab Chaudhry Parvez Elahi has congratulated Lt. Gen. Syed Asim …

Leave a Reply

Your email address will not be published.