قوم 6 ستمبر 65ء والا جذبہ بیدار کرے: چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی، مونس الٰہی
September 5, 2018
Featured, News, Urdu News
358 Views
مادر طن کیلئے قربانیاں دینے والے شہداء اور غازی ہر قوم کے ماتھے کا جھومر ہوتے ہیں ان کے نقش قدم پر چلنے کا عہد کیا جائے
لاہور(05ستمبر2018) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے کہا ہے کہ ملک و قوم کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے 6 ستمبر 1965ء والا جذبہ بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔ یوم دفاع و پاکستان پر اپنے پیغامات میں انہوں نے کہا کہ ضلع گجرات کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس کے تین سپوت میجر اکرم، میجر عزیز بھٹی اور میجر شبیر شریف نشان حیدر حاصل کر چکے ہیں، مادر وطن کیلئے جان تک قربان کر دینے والے شہداء اور کسی دکھ، تکلیف اور مصائب کی پروا نہ کرنے والے غازی ہر قوم کے ماتھے کا جھومر ہوتے ہیں، ہر پاکستانی باالخصوص نواجونوں کو ان کے نقش قدم پر چلنے کا عہد کرنا چاہئے تاکہ اس مملکت خداداد کی سلامتی اور یکجہتی کا تحفظ ہو سکے اور داخلی و خارجی دشمنوں کے ناپاک عزائم کو کسی صورت میں بھی کامیاب نہ ہونے دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ نئی صورتحال میں آج کا دن بھی نئے جذبہ ، جوش اور عزم سے منانے کی ضرورت ہے تاکہ قوم تحفظ پاکستان کے علاوہ ترقی و خوشحالی کی منازل کی طرف تیزی سے گامزن ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی پاک روحیں ہمیں کہہ رہی ہیں کہ وہی ملک اور قوم سرخرو ہوتی ہے جس کے باسی اس کیلئے بڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا عملی جذبہ رکھتے ہوں۔
