Thursday , June 1 2023
Breaking News
Home / News / English News / چودھری پرویزالٰہی کو حکومتی پالیسیوں کی تکمیل کیلئے وکلا کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی

چودھری پرویزالٰہی کو حکومتی پالیسیوں کی تکمیل کیلئے وکلا کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی

دس سال میں اداروں کی کارکردگی گر گئی، مل جل کر کام کریں، عمیر نیازی اور عامر سعید راں کی قیادت میں وکلا وفد سے گفتگو

لاہور(05ستمبر2018) قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ جمہوری روایات کے فروغ میں وکلا برادری کا کردار قابل ستائش ہے، عام آدمی خصوصاً غریب طبقہ کو انصاف کی فراہمی کیلئے وکلا کو رضاکارانہ بنیادوں پر کام کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وکلا کے 30 رکنی وفد سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا۔ وفد کی قیادت عمیر نیازی صدر انصاف لائرز ونگ پنجاب اور عامر سعید راں سابق سیکرٹری لاہورہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کر رہے تھے۔ وفد میں محمد علی، انیس ہاشمی، عمران پاشا، کاشف منیر، خاقان میر، افتر علی، رائے خرم سمیت دیگر وکلا شامل تھے۔ وفد نے چودھری پرویزالٰہی کو سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور گلدستہ پیش کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کیلئے وکلا کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے، گذشتہ دس سال میں اداروں کی کارکردگی کا گراف نیچے آیا ہے اور عوام کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے، سرکاری اداروں میں میرٹ کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ اہل افراد آگے آئیں، اداروں کی کارکردگی کو بڑھانے کیلئے ہمیں مل جل کر کام کرنا ہو گا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے، وکلا نے حکومتی پالیسیوں کی تکمیل کیلئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا، انہوں نے ریسکیو 1122 کے قیام اور مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی جیسے فلاحی منصوبوں کی تعریف کی۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *