وطن کی حفاظت کیلئے افواج پاکستان کی قربانیاں بے مثال اور لازوال ہیں: چودھری شافع حسین
September 8, 2018
Featured, News, Urdu News
377 Views
لاہور(08ستمبر2018) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کے صاحبزادے مسلم لیگی رہنما چودھری شافع حسین نے کہا ہے کہ یوم دفاع و شہداء پاکستان کو افواج پاکستان کی طرف سے ’’ہمیں پیار ہے پاکستان سے‘‘ کے طور پر منانا شاندار اقدام ہے، سرحدوں کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء اور میدان جنگ میں ثابت قدم رہنے والے غازیوں پر ہمیں فخر ہے، آج ہم اپنے گھروں میں محفوظ ہیں یہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی اور افواج پاکستان کی بدولت ہے، اندرونی و بیرونی دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے فوج کا کردار قابل تحسین ہے۔ چودھری شافع حسین نے کہا کہ افواج پاکستان کی قربانیوں کو پورا سال یاد رکھنا چاہئے اور پاکستانی عوام ہر سطح پر جس طرح فوج کو سپورٹ کر رہی ہے وہ ہمیشہ کرتی رہے گی۔
