Friday , May 20 2022
Breaking News
Home / Featured / بیرون ملک پاکستانی چودھری شجاعت حسین اور مونس الٰہی کو ووٹ دینگے: چودھری پرویزالٰہی سے عبدالغفار مرانہ کی ملاقات

بیرون ملک پاکستانی چودھری شجاعت حسین اور مونس الٰہی کو ووٹ دینگے: چودھری پرویزالٰہی سے عبدالغفار مرانہ کی ملاقات

بلامعاوضہ میت وطن پہنچانے اور دیگر اقدامات پر بیرون ملک پاکستانی اور ان کے خاندان مسلم لیگی قیادت کے ممنون ہیں: پارٹی صدر سپین

لاہور(09ستمبر2018) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے پاکستان مسلم لیگ سپین کے صدر چودھری عبدالغفار مرانہ نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے پارٹی قائدین کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ چکوال اور گجرات کے ضمنی انتخابات میں بیرون ملک مقیم پاکستانی اور ان کے عزیز و اقارب بڑی تعداد میں چودھری شجاعت حسین اور مونس الٰہی کو ووٹ دیں گے۔ چودھری عبدالغفار کے ہمراہ ماسٹر محمد امین، چودھری ولید اعظم، چودھری حیدر علی مرانہ اور میاں غلام میراں بھی تھے۔ انہوں نے چودھری شجاعت حسین کے وزارتِ عظمیٰ کے دور میں بلامعاوضہ میت وطن پہنچانے کے اقدام کی باالخصوص بہت تعریف کی کہ اس اقدام سے پاکستانی کمیونٹی کو بڑا فائدہ ہوا جس پر بیرون ملک مقیم پاکستانی اور ان کی فیملیز ان کے ممنون ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپین میں پاکستان مسلم لیگ کی تنظیم میں بڑی تعداد نوجوانوں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ اقتدار میں ہو یا نہ ہو اس نے ہمیشہ بیرون ملک پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ان کا بھرپور ساتھ دیا اور پاکستان میں ان کی فیملیز کا بھی خیال رکھا ہے۔

Check Also

Hamza Shahbaz himself does not want a cabinet in Punjab: Moonis Elahi

Hamza Shahbaz is such a fowl who wants to sit on all the eggs but …

Leave a Reply

Your email address will not be published.