Tuesday , May 17 2022
Breaking News
Home / Featured / مولانا الیاس قادری کی فروغ دین کیلئے گراں قدر خدمات ہیں: چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی

مولانا الیاس قادری کی فروغ دین کیلئے گراں قدر خدمات ہیں: چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی

بانی دعوتِ اسلامی کی ہمشیرہ کیلئے فاتحہ خوانی میں سینیٹر سعید مندوخیل، وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر اور دیگر کی بھی شرکت

لاہور(11ستمبر2018) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی، سینیٹر سعید مندوخیل اور صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر نے اسلام آباد میں دعوتِ اسلامی کے وفد سے ملاقات کے دوران امیر اہلسنّت و بانی دعوت اسلامی مولانا الیاس عطار قادری کی ہمشیرہ کیلئے فاتحہ خوانی کی اور تمام غمزدگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ فاتحہ خوانی میں دیگر رہنما بھی شریک تھے۔ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے اس موقع پر کہا کہ مولانا الیاس قادری کی دین کے فروغ کے حوالے سے شاندار خدمات ہیں، نہ صرف پاکستان بلکہ تمام دنیا میں انہوں نے اسلام کے فروغ کیلئے جو کام کیا ہے اس پر ہم سب نہ صرف ان کے ممنون ہیں بلکہ انہیں ہدیۂ تحسین بھی پیش کرتے ہیں اور ہماری دعا ہے کہ اللہ عزوجل اس میں مزید برکتیں عطا فرمائے اور ان کا یہ سلسلہ ہمیشہ جاری رہے۔ دعوتِ اسلامی کے وفد میں محمد قربان عطاری نگران مجلس رابطہ، محمد احتشام زونل نگران مجلس رابطہ، محمد اکرام گجرات زونل نگران مجلس رابطہ اور غلام رب رضا آف تلہ گنگ بھی شامل تھے۔

Check Also

Another bewilderment of ‘child govt’ revealed when Speaker Punjab Assembly Ch Parvez Elahi and Secretary Muhammad Khan Bhatti’s staff suddenly raided and arrests started

The ‘child ruler’ should refrain from such tactics and not retaliate against the assembly officers …

Leave a Reply

Your email address will not be published.