چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی کا بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر دلی دکھ کا اظہار، غمزدہ خاندان کیلئے صبر کی دعا

لاہور(11ستمبر2018) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر دلی دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور ان کی فیملی کیلئے یہ بہت بڑا صدمہ ہے۔ سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہوں نے مرحومہ کی مغفرت اور غمزدگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

Share