ہماری فیملی آپ سب کے غم میں برابر کی شریک ہے، راسخ الٰہی کی لندن میں حسین نواز سے تعزیت
September 12, 2018
Featured, News, Urdu News
306 Views
چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی نے بھی ٹیلیفون پر اظہار تعزیت کیا
لاہور(12ستمبر2018) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کے بھتیجے اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کے صاحبزادے راسخ الٰہی نے لندن میں حسین نواز سے ان کی والدہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت کی اور چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی سے بھی ان کی بات کروائی۔ اس موقع پر جبران خان بھی راسخ الٰہی کے ہمراہ تھے۔ چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی اور راسخ الٰہی نے حسین نواز سے کہا کہ ہماری فیملی آپ سب کے غم میں برابر کی شریک ہے، اللہ تعالیٰ مرحومہ کہ اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے اور غمزدگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
