چودھری شجاعت حسین کی نوازشریف سے ملاقات، شہبازشریف اور دیگر رہنما بھی موجود تھے

مونس الٰہی، شافع حسین، سالک حسین، راسخ الٰہی بھی ہمراہ تھے، رسم قل میں بھی شریک ہوئے

لاہور(16ستمبر2018) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے مونس الٰہی، شافع حسین، سالک حسین اور راسخ الٰہی کے ہمراہ میاں محمد نوازشریف سے جاتی امرا میں ملاقات میں بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر میاں شہبازشریف اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ چودھری شجاعت حسین نے میاں نوازشریف سے کہا کہ محترمہ کلثوم نواز نہایت مدبر اور سنجیدہ خاتون تھیں، انہوں نے مرحومہ کیلئے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور غمزدہ خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ مسلم لیگی رہنماؤں نے بیگم کلثوم نواز کی رسم قل میں بھی شرکت کی۔

Share