Monday , May 29 2023
Breaking News
Home / Featured / آج میڈیا آزاد ہے، صحافی بہادر اور محب وطن ہیں ہم نے ہمیشہ ان کا ساتھ دیا: چودھری پرویزالٰہی

آج میڈیا آزاد ہے، صحافی بہادر اور محب وطن ہیں ہم نے ہمیشہ ان کا ساتھ دیا: چودھری پرویزالٰہی

نواز حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں سے آج برے دنوں کا سامنا ہے، وزیراعظم عمران خان کی نیت اچھی ہے حالات کی بہتری کیلئے میڈیا اور عوام ساتھ دیں

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سی پی این ای اور اخبارات نے ذمہ دارانہ صحافت کی جس سے حکومت اور فوج کا بیانیہ مقبول ہوا

لاہور(19ستمبر2018) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پاکستان کا میڈیا آج آزاد ہے، صحافی بہادر اور محب وطن ہیں ہم نے صحافیوں کا ہمیشہ ساتھ دیا ہے۔ وہ یہاں کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ جس میں صدر عارف نظامی، ضیا شاہد، امتنان شاہد، ایاز خان، رحمت علی رازی، اعجاز الحق، کاظم خان، ارشاد احمد عارف، تنویر شوکت، یوسف نظامی، بابر نظامی، ذوالفقار احمد راحت، احمد شفیق، علی احمد ڈھلوں، سید انتظار حسین زنجانی، معظم فخر، اویس رؤف، عابد علیم، اسلم میاں، ملک لیاقت علی، بشیر احمد، نوشاد رائے، بشیر احمد خان، زبیر محمود، وقاص طارق فاروق، محمد اکمل چوہان، امتیاز احمد روحانی، ارشد خان ریحانی اور ایم اے رؤف شامل تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون اور ملک کی ترقی کا ضامن ہے، تحریک آزادی سے لے کر آج تک تمام چیلنجز سے نمٹنے میں میڈیا خصوصاً اخبارات کا کلیدی کردار رہا ہے، اخبارات نے نہ صرف ارباب اختیار کو اصلاح کا راستہ دکھایا بلکہ لوگوں کو ان کے حقوق کے بارے میں آگاہی دینے کے ساتھ ساتھ عوام اور ارباب اختیار کے درمیان پل کا کردار بھی ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم عرصہ دراز سے سیاست کر رہے ہیں اور صحافیوں کے ساتھ ہمارا بہت گہرا تعلق ہے، یوں تو صحافیوں کی کئی تنظیمیں صحافت کے فروغ کیلئے کام کر رہی ہیں تاہم سی پی این ای اخبارات کے ایڈیٹرز کی واحد نمائندہ تنظیم ہے جس میں بلاشبہ ملک کے نامور اور سینئر صحافی شامل ہیں جنہوں نے ہر دور میں اپنی پیشہ وارانہ صحافت کے ذریعے بہترین خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے لیے یہ امر باعث خوشی ہے کہ ملک بھر سے سی پی این ای کے نمائندے یہاں تشریف لائے ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان کا میڈیا خصوصاً پرنٹ میڈیا انتہائی ذمہ دارانہ صحافت کر رہا ہے جس میں اصلاح کا پہلو نمایاں ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم نے میڈیا پر مشکلات کا دور بھی دیکھا اور صحافیوں کی جدوجہد بھی، ہمیں معلوم ہے کہ آزادی صحافت ملکی ترقی کیلئے انتہائی اہم ہے، آج پاکستان کا میڈیا آزاد ہے اور اس کی ایک بڑی وجہ سی پی این ای کا مضبوط اور اہم کردار ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پاکستان کے صحافی بہادر اور محب وطن ہیں جنہوں نے دشمن کی ہر اٹھنے والی آواز کو دبایا اور اسے منہ توڑ جواب دیا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی اخبارات نے ذمہ دارانہ صحافت کی یہی وجہ ہے کہ اس بڑے چیلنج سے نمٹنے میں حکومت اور افواج پاکستان کے بیانیہ کو عوام میں پذیرائی ملی اس حوالے سے سی پی این ای پیش پیش رہی اور شروع دن سے ہی اس تنظیم کا کردار ملکی مفاد میں بہتر رہا ہے، میں سی پی این ای کی طویل جدوجہد اور کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور یقین دہانی کرواتا ہوں کہ ہم آزادی صحافت اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے سی پی این ای کے شانہ بشانہ رہیں گے اور ہماری ہر طرح کی سپورٹ ان کے ساتھ رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار اورنوازشریف کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج ملک کو برے دن دیکھنے پڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا صحیح سمت میں حکومت کی رہنمائی کرے، حکمرانوں کی نیت اچھی ہو تو ملک ترقی کرتا ہے، وزیراعظم اچھی سوچ، نیت اور سچے جذبہ سے کام کر رہے ہیں، پوری قوم عمران خان کا ساتھ دے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے۔ تقریب سے سی پی این ای کے صدر عارف نظامی اور ضیا شاہد نے بھی خطاب کیا۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *