Sunday , December 3 2023
Breaking News
Home / Featured / ہم نے دینی مدارس کا دفاع کیا اور وہاں سکولوں والی سہولتیں دیں: چودھری پرویزالٰہی

ہم نے دینی مدارس کا دفاع کیا اور وہاں سکولوں والی سہولتیں دیں: چودھری پرویزالٰہی

چودھری شجاعت حسین نے پاسپورٹ میں مذہب کا خانہ بھی ختم نہیں ہونے دیا، دارالعلوم محمدیہ غوثیہ میں تقریب سے خطاب

لاہور/گجرات(26ستمبر2018) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے دارالعلوم محمدیہ غوثیہ کا دورہ کیا اور گوجرانوالہ بورڈ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے طالب علم کو شیلڈ پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ یہاں آ کر مجھے بہت سکون ملا ہے۔ چودھری وجاہت حسین، میاں عمران مسعود، پروفیسر سید حامد شاہ، پروفیسر سید نسیم شاہ بخاری، چودھری فخر ندیم بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ مجھے بچوں کو دینی اور دنیاوی تعلیم ایک جگہ ملتے دیکھ کر بہت اچھا لگ رہا ہے، سید زاہد صدیق شاہ نے اس دارالعلوم کی بنیاد رکھی اور ان کی محنت، لگن اور مثبت سوچ کے باعث آج اس ادارے کے طالب علم نے گولڈ میڈل لے کر گجرات اور دارالعلوم کا نام روشن کیا، میری دعا ہے کہ یہ سلسلہ جاری ہے اور یہ ادارہ یونیورسٹی کی شکل میں ابھرے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں مدرسوں کے خلاف ایک مہم چلی تھی جس کو چودھری شجاعت حسین اور میں نے نہ صرف روکا بلکہ تمام مکتبہ فکر کے علماء جمع کر کے ان سے تجاویز لیں اور صدر پرویزمشرف سے کہا کہ آپ یو این او جا رہے ہیں تو وہاں بتائیں کہ پاکستان کے مدرسوں میں بہترین دینی اور دنیاوی تعلیم ساتھ ساتھ دی جاتی ہے دہشت گردی کی تربیت نہیں، یہ پیغام پرویزمشرف کے ذریعے ہم نے امریکہ تک بھی پہنچایا، پھر پاسپورٹ میں مذہب کا خانہ بھی چودھری شجاعت حسین کی کاوشوں سے دوبارہ شامل کیا گیا، میں نے اس سلسلہ میں صدر سے کہا کہ اگر کسی ٹیکسی والے کو پتہ چلے کہ اس کا صدر مسلمان ہی نہیں تو پھر وہ آپ کے خلاف اٹھ کھڑا ہو گا، یہ ملک اسلام کے نام پر بنا ہے اور یہاں اسلام سے محبت کرنے والے لوگ ہیں اس پر پرویزمشرف نے کہا اب دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی ضروری ہے، پھر ہم نے پنجاب میں فری کتابوں سمیت سکولوں میں جو سہولتیں دی تھیں وہی سہولتیں مدارس میں فراہم کیں لیکن ہمارے بعد اگلی حکومت نے ان تمام منصوبوں باالخصوص تعلیم کا جو حشر کیا سب کے سامنے ہے، جنوبی پنجاب میں لڑکیوں کی تعلیم پر زور نہیں دیا جاتا تھا تو ہمارے ماہانہ وظیفہ شروع کرنے سے کافی زیادہ انرولمنٹ ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری نیت صاف اور خدمت کا محور عام آدمی ہے، اللہ تعالیٰ کا شکر ہے اس نے ہمیں اپنی مخلوق کی خدمت کرنے کا دوبارہ موقع دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرآباد کارڈیالوجی ہسپتال کا منصوبہ انشاء اللہ ترجیحی بنیادوں پر مکمل کروں گا، ہمارا بھروسہ اللہ کی ذات پر ہے سب کہتے تھے کہ فلاں وزیر بھاگ گیا، فلاں بھی چلا گیا لیکن ہم نے کچھ نہیں کہا، چودھری ظہورالٰہی شہید کہتے تھے کہ کسی پر احسان کر کے جتانا نہیں، نیت اچھی ہو تو اللہ بھی مدد کرتا ہے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *