Monday , December 4 2023
Breaking News
Home / Featured / سپیکر چودھری پرویزالٰہی کی پنجاب اسمبلی میں فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے ہدایات

سپیکر چودھری پرویزالٰہی کی پنجاب اسمبلی میں فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے ہدایات

اعلیٰ سطحی اجلاس میں سینٹ الیکشن پر مہمانوں کے داخلہ پر پابندی کا فیصلہ، سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی اور دیگر افسروں کی اجلاس میں شرکت

لاہور(یکم اکتوبر2018) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے پنجاب اسمبلی میں 3 اکتوبر کو ہونے والے سینیٹ کے الیکشن اور 4 اکتوبر کو منعقد ہونے والے اسمبلی اجلاس میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے اس سلسلہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اسمبلی سکیورٹی، پولیس، سپیشل برانچ اور دیگر سکیورٹی افسروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس کے دوران سکیورٹی کو بہرحال مقدم رکھا جائے اور فول پروف سکیورٹی کیلئے سکیورٹی سٹاف کو چوبیس گھنٹے ہائی الرٹ رہنا چاہئے، سکیورٹی کے سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسمبلی اجلاس کے دوران مہمانوں کے داخلہ پر پابندی ہو گی جبکہ اسمبلی سٹاف اور میڈیا کے نمائندے اجلاس کے دوران اسمبلی کی طرف سے جاری کردہ تعارفی کارڈ نمایاں طور پر آویزاں رکھیں گے تاکہ انہیں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اجلاس میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی، سینئر سیکرٹری رائے ممتاز حسین بابر اور ڈی جی پارلیمانی امور عنایت اللہ لک بھی موجود تھے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *