Friday , March 31 2023
Breaking News
Home / Featured / کشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکل رہا جو بوکھلاہٹ میں شوشے چھوڑ رہا: چودھری پرویزالٰہی

کشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکل رہا جو بوکھلاہٹ میں شوشے چھوڑ رہا: چودھری پرویزالٰہی

عوام سے کئے گئے وعدے پورے ہوں گے، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کامیاب رہیں گے، الحمرا میں گجرات یونیورسٹی کے طلبہ کے فن پاروں کی نمائش

لاہور(04اکتوبر2018) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ کشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکل رہا ہے اس لیے وہ بوکھلاہٹ میں شوشے چھوڑ رہا ہے، بھارت پہلے دن سے ہی خلاف ہے مگر پاکستان اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آگے بڑھ رہا ہے، عثمان بزدار نہایت سمجھدار، سوجھ بوجھ رکھنے اور کام کرنے والے وزیراعلیٰ ہیں وہ کامیاب وزیراعلیٰ ثابت ہوں گے، نیا بلدیاتی نظام بننے سے پہلے ہی احتجاج سمجھ سے باہر ہے، گذشتہ دور کے نااہل حکمرانوں کی عیاشیوں اور عاقبت نااندیشی کی وجہ سے وطن عزیز کا بچہ بچہ قرض میں جکڑا ہوا ہے، عوام ملک لوٹنے والوں سے ملکی دولت واپس چاہتے ہیں، ہم ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنائیں گے اور عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں یونیورسٹی آف گجرات کے طلبا کے فن پاروں اور دستکاریوں کے نمونوں کی نمائش کے افتتاح پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان، سابق صوبائی وزیر میاں عمران مسعود اور دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔ بعد ازاں سپیکر نے یونیورسٹی کے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم قوموں کی ترقی کا ضامن ہے، جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم کے حصول سے ہی اقوام عالم کا مقابلہ ممکن ہے، ضلع گجرات معاشی و صنعتی حوالے سے اپنا ایک مقام رکھتا ہے، گجرات کے باسیوں اور ہونہار سپوتوں نے اپنی ذہانت و لیاقت کا لوہا دنیا بھر میں منوایا ہے، جدید تعلیم و تربیت کیلئے ہم نے گجرات یونیورسٹی قائم کی کیونکہ طلباء و طالبات کو لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد اور دیگر دور دراز شہروں میں اعلیٰ تعلیم کیلئے جانا پڑتا تھا جبکہ کئی والدین اپنی بچیوں کو دوسرے شہروں میں نہیں بھیج سکتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آرٹ اور علم و فن کو دنیا کی تمام تہذیبوں میں خاص اہمیت حاصل رہی ہے۔ انہوں نے طلباء کے فن پاروں کی تعریف کی اور کہا کہ ہمیں اپنے نوجوانوں کے ٹیلنٹ پر فخرہے، حکومت نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کیلئے جامع پروگرام رکھتی ہے اور بچوں کو سستی اور مساوی تعلیمی سہولتیں فراہم کرنا اس کی ترجیحات میں شامل ہے۔ بعد ازاں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء قیوم نے سپیکر کو سوونیئر پیش کی۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *